1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بھارت کا چاند مشن فیل ہوگیا

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏7 ستمبر 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھارت کا چاند مشن فیل ہوگیا، بھارتی مشن کا زمین سے رابطہ چاند پر لینڈنگ سے چند منٹ پہلے منقطع ہوگیا۔ نریندر مودی شدید مایوسی کا شکار ہوگئے، بھارتی اسپیس ایجنسی کے کوارٹر سے اٹھ کر چلے گئے، بھارتی مشن 50 دن سفر کے بعد چاند کے پاس پہنچا تھا۔
    نریندر مودی سمیت دیگر لوگ چاند مشن دیکھ رہے تھے کہ اچانک مشن کا چاند کی سطح سے 2 کلومیٹر کے فاصلے پر سگنل ٹوٹ گیا۔ نریندر مودی شدید مایوسی کی حالت میں بھارتی اسپیس ایجنسی کے کوارٹر سے اٹھ کر چلے گئے۔
    مشن کی ناکامی پر بھارتی سائنسدان آبدیدہ ہو گئے، جنہیں مودی گلے لگا کر تسلیاں دیتے رہے۔
    سربراہ بھارتی اسپیس آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ ڈیٹا کا تجزیہ کر رہے ہیں اور وکرم لینڈر سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔
    اس سےقبل 2008 میں بھی بھارت کا چاند مشن ناکام ہوگیا تھا۔ امریکا، روس اور چین کے خلائی مشن چاند پر کامیاب لینڈنگ کر چکے ہیں۔
    وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند پر بھیجے گئے بھارتی مشن کی ناکامی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ جو کام آتا نہیں پنگا نہیں لیتے، اپنے ٹویٹ میں لکھا سوجاؤ، کھلونا چاند کے بجائے ممبئی میں اترگیا، بھائی ہم نے کہا تھا نو سو کروڑ ان نالائقوں پر لگاؤ؟ غریب عوام کے نو سو کروڑ روپے ضائع کرنے پر لوک سبھا کو پوچھنا چاہیے۔
    فواد چوہدری نے کہا مودی سیٹیلائٹ کمیونی کیشن پر ایسے بھاشن دے رہے تھے جیسے خلا نورد ہوں، افسوس کنٹرول روم سے مودی کے چلے جانے کا لمحہ دیکھ نہ سکا، بھارتی مجھے دھمکا رہے ہیں جیسے ان کے چاند مشن کو میں نے ناکام بنایا ہو۔

    [​IMG]
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لائق تقلید بات ہے کہ انہوں نے پہلی ناکامی کے بعد دوبارہ کوشش کی اور پہلے سے کافی بہتر رہے امید ہے مستقبل میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ہمارے مسخرے وزیروں کو مضحکہ خیز بیانات سے اجتناب کرتے ہوئے خود سے بھی کچھ کارکردگی دکھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ آپ کو اپنی کامیابی کا جشن منانا چاہیے دوسروں کی ناکامی ہماری ہڈ حرامی سے بہتر ہے۔
     
    ساتواں انسان اور intelligent086 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انہوں نے مشن بھیجا تو پاکستان کوٹارگٹ کرنے کی باتیں کرنے لگے
    کیا ہم ان کی خوشی میں خوشی منائیں؟
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    اس مشن کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ یہ خالصتا اور آفیشلی ایک سائنسی مشن ہے۔ ہر معاملہ خوشی یا غم کا نہیں ہوتا۔ ہمیں نہ غم منانے کی ضرورت ہے نہ خوشی منانے کی۔ ہاں اگر ہم جواب دینا چاہتے ہیں تو ان کی ناکامی کی خوشی منانے سے بہتر یہ ہے کہ ہم اس دوڑ میں ان سے آگے نکل کر دکھائیں۔
    مثال کے طور پر بھارت اگر میزائل تجربہ کرتا ہے اور وہ ناکام ہوتا ہے جیسا کہ ہوا بھی ہے تو ہم صرف اس کی ناکامی کی خوشی مناتے رہتے تو کیا ہوتا؟ وہ تو پھر دوبارہ کوشش کر کے آخر کار کامیاب ہو جاتا ہے اور پھر ہمیں بھی طاقت کا اظہار کرنے کے لیے کچھ میزائل وغیرہ چلانے پڑتے ہیں۔
    اب اگر بھارت اگلی کوشش میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پاکستان کا لائحہ عمل کیا ہو گا؟ ویسے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق چاند گاڑی کو تلاش کر لیا گیا ہے اور تاحال اس سے رابطہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا ہو سکتا ہے کامیابی ہو جائے ہو سکتا ہے ناکامی ہو۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جی ہاں جس طرح ان کے اینکرز کہتے تھے کہ اب ہم دشمن ملک کے کسی بھی حرکت پر نظر رکھنے کے قابل ہونگے
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    دشمن کیا کہتا ہے یہ بات زیادہ اہم نہیں ، دشمن کیا کرتا ہے یہ بات زیادہ اہم ہے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چاند مشن تو دور ہم تو ڈیم بنانے کی استطاعت نہیں رکھتے
    لیکن دشمن کے للکار کو فراموش بھی نہیں کر سکتے
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یہی ہماری تنزلی کی وجہ ہے۔ ہم نے آج تک جذبات جذبات ہی کھیلا ہے۔ قوموں کی ترقی میں جذبات سے زیادہ اقدامات اہمیت رکھتے ہیں۔
    دیسی طریقے سے سمجھاؤں تو کتوں کا کام بھونکنا ہوتا ہے سو ان کے بھونکنے پر مسافر کو انہیں اگنور کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف سفر جاری رکھنا چاہیے نہ کہ ان کی طرف متوجہ ہو کر اپنی توانائیاں ضائع کی جائیں۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن اگر کتا بھونکنے کے ساتھ ساتھ آپ کے جسم کے کسی حصے کو نوچ بھی رہا ہو اور آپ کے جسم کو خون آلود کیے ہوئے ہو پھر بھی ہم کتابوں میں لکھی نصیحتوں کو پڑھ کر اطمینان سے بیٹھ جائیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل دندان شکن جواب دینا چاہیے اسے ۔ لیکن ایسے نہیں عملی اقدام سے۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جس کے حصے میں جواب دینے کا جتنا اختیار ہے اتنا تو دے سکتا ہے نا؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں