السلام علیکماپنی مصروفیات کے سبب اکثر ہماری اردو پیاری اردو کے کچھ پیارے پیارے صارف کچھ عرصے کے لیے ہماری اردو پیاری اردو سے غیر حاضر ہو جاتے ہیں ۔آئیے ! یہاں اپنے پیارے دوستوں کو یاد کریں کہ جب وہ اپنی مصروفیات کے بعد یہاں لوٹیں تو جان سکیں کہ ہم اُنہیں کتنا یاد کرتے رہے ہیں ۔ہماری اردو پیاری اردو کے صارفین کے علاوہ بھی آپ اپنے پیاروں کو یہاں یاد کر سکتے ہیں ۔
یہاں جب میں نیا نیا تھا تو جنہوں نے میری راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ایک تو بھائی جی ھارون رشید اور دوسرے تھے احمد کھوکھر بھائی ۔بھائی جی ھارون رشید صاحب تو یہاں ہیں اور تقریبا روزانہ یہاں ملاقات ہو جاتی ہے لیکن احمد بھائی بہت یا د آتے ہیں