1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏1 جون 2019۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان آؤٹ کلاس
    ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے یکطرفہ مقابلے کے بعد 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم 21.4اوورز میں 105رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے 14ویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا۔

    4وکٹیں لینے والے الفونسو تھامس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
    [​IMG]
    امام الحق کو آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑی شیلڈن کوٹریل کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
    [​IMG]
    فخر زمان ویسٹ انڈین باؤلر آندرے رسل کی گیند پر آؤٹ ہونے کے بعد مایوس نظر آ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز
    [​IMG]
    ویسٹ انڈین کھلاڑی روایتی انداز میں جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے پی
    [​IMG]
    ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر اپنے پاکستانی ہم منصب سرفراز احمد کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کر رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
    [​IMG]
    پاکستانی بلے باز وہاب ریاض کے باؤلڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی
    [​IMG]
    پاکستانی ٹیم کو آل آؤٹ کرنے کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑی خوش نظر آ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
    [​IMG]
    محمد عامر تین وکٹوں کے ساتھ پاکستان کے واحد کامیاب باؤلر رہے— فوٹو: رائٹرز
    [​IMG]
    کرس گیل نے تین چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 51رنز اسکور کیے— فوٹو: اے ایف پی
    [​IMG]
    ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم مایوسی کے عالم میں پویلین واپس لوٹ رہی ہے— فوٹو: اے پی
    [​IMG]
    الفونسو تھامس کو 4وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے پی
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھیں ۔ ۔ ۔ آج کیا کرتے ہیں جوان ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈکپ: پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف محتاط انداز میں بیٹنگ جاری
    [​IMG]
    پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ — فائل فوٹو: رائٹرز

    ورلڈکپ کے اپنے دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹسمین کی میزبان انگلینڈ کے خلاف محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    ناٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

    انگلینڈ کی دعوت پر بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنرز کی محتاط انداز میں بیٹنگ جاری ہے۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ یہ وکٹ بیٹنگ کے لیے ساز گار ضرور ہے لیکن اگر وہ ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔

    انہوں نے کہا کہ ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے، مسلسل شکست کے سلسلے کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔

    پاکستان ٹیم میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب ملک اور آصف علی کو شامل کیا گیا ہے۔

    قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخرزمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حسن علی، شاداب خان، محمد عامر اور وہاب ریاض پر مشتمل ہے۔

    انگلینڈ کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جونی بیئرسٹو، جیسن رائے، جو روٹ، جوز بٹلر، بین اسٹوکس، معین علی، جوفرا آرچر، کرس ووکس، مارک ووڈ اور عادل رشید شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    اس کے علاوہ انگللینڈ کی ٹیم نے عالمی کپ میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کو 104 رنز سے شکست دے کر کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

    سرفراز احمد انگلینڈ کے خلاف فتح کے لیے پُر امید ہیں کہتے ہیں کہ اب مداحوں کو قومی ٹیم کی جانب سے بہتر کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم ایونٹ میں دوبارہ واپسی کرے گی، ہمیں پہلے میچ پر سوچنے کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو میچز جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سری لنکا کا مایوس کن آغاز، نیوزی لینڈ 10 وکٹوں سے کامیاب
    [​IMG]
    ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں 10وکٹوں سے فتح پر مارٹن گپٹل اور کولن منرو ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد باآسانی 10وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو اس وقت درست ثابت ہوا جب لہیرو تھری مانے صرف 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اس موقع پر کوشل پریرا اور کپتان دمتھ کرونارتنے نے 42رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کو کچھ سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن 29رنز بنانے والے پریرا کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور 60 کے مجموعے تک پہنچتے پہنچتے ایشین ٹیم 6وکٹیں گنوا چکی تھی۔

    اس مرحلے پر کپتان کا ساتھ دینے تھسارا پریرا آئے اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 52رنز کی شراکت قائم کی لیکن مچل سینٹنر کی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں تھسارا پریرا کی 27رنز کی اننگز تمام ہوئی۔

    [​IMG]
    نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر میٹ ہنری کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا— فوٹو: اے ایف پی


    دوسرے اینڈ پر موجود کرونارتنے نے نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ بے بسی کے ساتھ ساتھی کھلاڑیوں کی پویلین واپسی کا تماشا دیکھتے رہے اور بیٹ کیری کیا۔

    سری لنکا کی پوری ٹیم 30ویں اوور میں 136رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور ان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگیوسن اور میٹ ہنری تین، تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے۔

    ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کیا اور 17ویں اوور کی پہلی گیند پر نیوزی لینڈ نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے ہدف حاصل کر لیا۔

    مارٹن گپٹل نے 51 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 73 اور کولن منرو نے 58رنز بنائے۔

    میٹ ہنری کو عمدہ باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا پہلے میچ میں کامیاب، افغانستان کو شکست

    [​IMG]
    افغانستان کے کپتان گلبدین نائب آؤٹ ہونے کے بعد مایوس پویلین لوٹ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

    دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کا کامیابی کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے افغانستان کو پہلے میچ میں 7وکٹوں سے شکست دے دی۔

    برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو صرف 5 رنز پر اس کے دونوں اوپنرز بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ چکے تھے۔


    اس موقع پر رحمت شاہ اور حشمت اللہ شاہدی کی جوڑی نے 51رنز کی شراکت قائم کی لیکن حشمت اللہ 18رنز بنانے کے بعد ایڈم زامپا کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

    ابھی افغان ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ رحمت شاہ کی 43رنز کی اننگز بھی تمام ہوئی جبکہ محمد نبی پویلین لوٹے تو 77رنز پر آدھی افغان ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

    [​IMG]
    افغانستان کے آخری بلے باز مجیب الرحمان کے آؤٹ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی


    پانچ وکٹیں گرنے کے بعد بھی افغان بلے بازوں نے ہمت نہ ہاری اور اس مرحلے پر کپتان گلبدین نائب اور نجیب اللہ زدران آسٹریلین باؤلرز کے خلاف ڈٹ گئے اور 83رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کردیا۔

    تاہم پھر دونوں ہی بلے باز یکے بعد دیگرے 31 اور 51 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مارکس اسٹوئنس کی وکٹ بن گئے۔


    اختتامی اوورز میں راشد خان نے 27رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ مجیب الرحمان نے بھی 13رنز کی باری کھیلی جس کی بدولت افغانستان نے 200 کا ہندسہ پار کیا۔

    افغانستان کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 207رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

    آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز اور ایڈم زامپا تین، تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ اسٹوئنس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

    [​IMG]
    ڈیوڈ وارنر نے 8 چوکوں کی مدد سے 89رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز


    ہدف کے تعاقب میں کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے آسٹریلین ٹیم کو 96رنز کا شاندار آغاز فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی۔


    فنچ جارحانہ موڈ میں نظر آئے اور 49گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66رنز کی اننگز کھیلی۔

    عثمان خواجہ کی اننگز صرف 15رنز تک محدود رہی لیکن دوسرے اینڈ سے وارنر نے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا البتہ اسٹیون اسمتھ 18رنز بنانے کے بعد مجیب الرحمان کی وکٹ بن گئے۔

    آسٹریلیا نے 208 رنز کا ہدف 35ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، وارنر نے 89رنز کی اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    Untitled.png
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    فل حال تو دونوں جوان عمدہ کھیل رہے ہیں ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    82/1
    (14.2/50 ov)
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    آج افغانستان جیتا ہوا میچ ہار گیا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈکپ: جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کا میچ بارش سے متاثر
    [​IMG]
    دونوں ٹیموں گزشتہ ورلڈکپ سے اب تک صرف 3 مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آئیں۔ — فوٹو: ٹوئٹر

    کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ایونٹ کا 15واں میچ بارش سے متاثر ہوگیا۔

    اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ جاری تھی جسے ابتدا میں ہی ہاشم آملہ کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

    ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اننگز کے آغاز میں ہی 11 کے مجموعے پر جنوبی افریقہ کے اہم بلے باز ہاشم آملہ 6 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    جنوبی افریقہ ایونٹ میں اب تک 3 میچز کھیل چکی ہے اور اسے تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں آندرے رسل اور لوئس ایونس کی جگہ ڈیرن براوو اور کیمار روچ کو شامل کیا گیا ہے۔

    اسی طرح جنوبی افریقہ نے بھی اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کرتے ہوئے جے پی ڈومینی اور تبریز شمسی کی جگہ آیڈن مارکرام اور بیورن ہینڈرکس کو شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب جارح مزاج بلے بازوں اور تیز گیندبازوں پر مشتمل ویسٹ انڈیز ٹیم ایونٹ میں 2 مرتبہ اپنی مہارت کا مظاہرہ کر چکی ہے جہاں اسے ایک میچ میں کامیابی جبکہ دوسرے میں ناکامی سے ہمکنار ہونا پڑا۔

    انجری مسائل میں گھرے پروٹیاز کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے باؤلنگ یونٹ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں گزشتہ ورلڈکپ سے اب تک صرف 3 مرتبہ ون ڈے میچ میں آمنے سامنے آئیں۔

    یاد رہے کہ 2015 کے ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نے اے بی ڈویلیئرز کی دھواں دھار 66 گیندوں پر 162 رنز کی اننگز کے بدولت عالمی کپ میں پہلی مرتبہ 4 سو کا ہندسہ عبور کرکٹ ویسٹ انڈیو کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کوہلی نے ورلڈ کپ میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی نئی مثال قائم کردی

    [​IMG]
    ویرات کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 77 گیندوں پر 82رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز

    ورلڈ کپ 2019 میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کی نئی مثال قائم کردی اور اسمتھ سے خراب رویے پر بھارتی شائقین پر برہمی کا اظہار کیا۔

    اتوار کو اوول کے تاریخی میدان پر بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ میچ میں اسٹیڈیم بھارتی تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا اور بمشکل آسٹریلین شائقین نظر آتے تھے۔
    بھارتی بلے بازوں نے بھی اپنے شائقین کو مایوس نہ کیا اور تمام بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 352 رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی۔

    تاہم بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران جب سابق آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ فیلڈنگ کے لیے باؤنڈری پر گئے تو بھارتی شائقین نے گزشتہ سال کے بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے حوالے سے ان پر جملے کسے۔

    [​IMG]
    اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے مداخلت کی اور جملے کسنے پر بھارتی شائقین کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسٹیون اسمتھ کے لیے تالیاں بجائیں۔
    [​IMG][​IMG]


    جب پانی کا وقفہ ہوا تو اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرنے اور سپورٹ کرنے پر اسٹیون اسمتھ نے کوہلی سے مصافحہ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    جب میچ کے بعد ویرات کوہلی سے اس بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جو کچھ ہوگیا وہ ماضی کا حصہ بنا چکا ہے، اس واقعے کو کافی عرصہ گزر چکا ہے اور اب وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیل رہے ہیں اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی کھیل چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس طرح شرمندہ دیکھنا اچھا نہیں لگتا، ہمارے درمیان ماضی میں میدان میں چند لفظی تکرار ہوئیں لیکن ہمیں یہ اچھا نہیں لگتا کہ وہ کھلاڑی جب بھی میدان میں اترے تو اسے اس طرح کی چیزوں کا سامنا کرنا پڑے۔

    کوہلی نے مزید کہا کہ جو ہو گیا سو ہو گیا لیکن محض اس لیے کہ میدان میں بہت زیادہ بھارتی تماشائی تھے تو میں نہیں چاہوں کہ وہ کوئی غلط مثال قائم کریں کیونکہ اسمتھ نے کوئی بھی ایسا کام نہیں کیا جس کی وجہ سے ان پر جملے کسے جائیں یا ’بو‘ کیا جائے۔


    [​IMG]


    بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگر میں اسمتھ کی جگہ ہوتا اور میرے ساتھ کچھ ایسا (بال ٹیمپرنگ اسکینڈل) ہوا تھا تو اور میں اسے تسلیم کرکے، معافی مانگ کر واپس آتا لیکن پھر بھی اگر مجھ پر جملے کسے جاتے تو مجھے بھی اچھا نہیں لگتا اور یہی وجہ تھی کہ میں نے تماشائیوں کی طرف سے ان سے معذرت کی۔

    ویرات کوہلی کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر سابق کرکٹرز نے بھی بہت سراہا۔
     
  13. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بارش سے کب جان چھوٹے گی ؟
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گرمی میں بارش کے مزے لیجیے ورلڈ کپ ویسے بھی پاکستان آنے والا نہیں
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    سنا ہے ایک دو دن میں بارشوں کا کوئی سلسلہ کراچی میں شروع ہونے والا ہے
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مگر اس وقت تک ہم کراچی سے چلے گئے ہونگے
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بلے باز پھر ناکام، پاکستان کو ورلڈ کپ میں آسٹریلیا سے شکست
    [​IMG]
    پاکستانی ٹیم میں شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔ — فوٹو: ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ

    ورلڈکپ 2019 کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی سنچری کی بدولت 307 رنز بنانے کے بعد پاکستان کی پوری ٹیم کو 266 رنز پر آوٹ کرکے 41 رنز سے شکست دے دی۔

    ٹونٹن کے مقام پر کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوسکا اور پاکستانی باؤلرز ابتدائی اوورز میں آسٹریلین بلے بازوں پر دباؤ میں ڈالنے میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

    پاکستان کے خلاف کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے بھارت کے خلاف ہونے والے میچ کی غلطی نہ دہراتے ہوئے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کو 146 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    محمد عامر نے اپنا دوسرا اسپیل شروع کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان فنچ کو آؤٹ کردیا جبکہ 189 کے اسکور پر محمد حفیظ نے اسٹیو اسمتھ کو آؤٹ کردیا۔

    شاہین آفریدی نے اپنے دوسرے اسپیل میں بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جارح مزاج گلین میکس ویل کی اننگز کا بھی خاتمہ کردیا۔

    ڈیوڈ وارنر نے شان دار سنچری مکمل کی اور انہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کر لیا جس کے بعد عثمان خواجہ 18 رنز بنا کر محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے اس وقت آسٹریلیا کا اسکور 5 وکٹوں پر 277 رنز تھا۔

    پاکستانی باؤلرز نے آخری اوورز میں بہترین باؤلنگ کی اور آسٹریلوی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہیں دیا، تاہم آسٹریلیا کی ٹیم نے بہترین آغاز کے باعث 300 رنز مکمل کرلیے جبکہ شان مارش 23 اور کولٹر نائل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    آسٹریلیا کے آخری 3 بلے باز اسکور میں صرف 7 رنز کا اضافہ کر پائے۔

    محمد عامر نے اپنے کیریئر کی بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم کو 307 کے مجموعے تک محدود کردیا۔

    آسٹریلیا کی پوری ٹیم 49 اوورز میں 307 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    محمد عامر نے سب سے زیادہ 5 وکٹیں حاصل کیں اور یوں رواں ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر بھی بن گئے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے 2، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں فخر زمان صفر پر آوٹ ہوئے جس کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 10 اوورز میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی۔

    پاکستان کی جانب سے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابراعظم تھے جنہوں نے 30 رنز بنا کر کولٹر نائل کو وکٹ دے دی۔

    امام الحق اور محمد حفیظ نے 80 رنز کی ایک اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو سنبھالا اور 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور کرلیا، امام الحق نصف سنچری مکمل کرکے آؤٹ ہوگئے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی تیسری وکٹ 136 رنز پر گری جس کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے لیکن دوسرے اینڈ سے محمد حفیظ ایک اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری میں کھڑے فیلڈر کو کیچ دے بیٹھے۔

    محمد حفیظ 146 کے مجموعی اسکور پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو شعیب ملک بیٹنگ کے لیے آئے۔

    قومی ٹیم میں شامل سب سے تجربہ کار کھلاڑی شعیب ملک مکمل طور پر ناکام ہوئے اور صفر پر آوٹ ہو کر فوری طور پر واپس چلے گئے جنہیں کمنز نے آؤٹ کیا۔

    پاکستانی بلے باز ایک مرتبہ پھر غیر ذمہ دارانہ انداز میں آؤٹ ہوتے رہے اور ٹیم مزید مشکلات کا شکار ہوگئی۔

    آصف علی سے ایک اچھی اننگز کی توقع کی جارہی تھی لیکن وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی کار کردگی بین الاقوامی میچوں میں دہرانے میں ناکام رہے اور پاکستانی شائقین کی امیدوں پر پورا نہ اتر سکے۔

    خیال رہے کہ آصف علی 18 ایک روزہ میچوں میں صرف 3 مرتبہ نصف سنچری بنا سکے ہیں اور سب سے بڑا اسکور انگلینڈ کے خلاف 52 رنز ہے۔

    160 کے مجموعی اسکور پر آصف علی کے آؤٹ ہونے کے بعد حسن علی نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 200 رنز تک پہنچایا اور 15 گیندوں میں 3 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ پر کپتان سرفراز نے سست روی سے بیٹنگ جاری رکھی۔

    وہاب ریاض جب وکٹ پر آئے تو ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی لیکن انہوں نے دباؤ کا سامنا کیے بغیر جارحانہ بیٹنگ کی اور میچ کو سنسنی خیز بنادیا جبکہ تماشائیوں کی جانب سے جوش و خروش کا اظہار کیا گیا۔
    [​IMG]
    پاکستان کو جیت کے لیے 44 رنز درکار تھے تو وہاب ریاض نے 39 گیندوں کا سامنا کیا کیا، 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنا کر 264 کے مجموعے پر آوٹ ہوئے، ایک رن کے اضافے کے بعد مچل اسٹارک نے محمد عامر کی وکٹیں بکھیر دیں اور پاکستان کی 9 ویں وکٹ حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان سرفراز احمد تھے جو 96 منٹ تک وکٹ پر موجود رہے اور 48 گیندوں کا سامنا کیا اور صرف ایک چوکے کی مدد سے 40 رنز بنا کر میکسویل کی شان دار فیلڈنگ کے نتیجے میں رن آؤٹ ہوگئے حالانکہ ان کے بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں آنے والے حسن علی اور وہاب ریاض نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کر کے ٹیم کو ایک امید کی کرن دکھادی تھی۔

    پاکستان کی پوری ٹیم 266 رنز بنا کر آوٹ ہوئی، امام الحق 53 رنز بنا کر سرفہرست بلے باز رہے لیکن انہوں نے انتہائی سست بلے بازی کا مظاہر کیا۔

    آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے 3، مچل اسٹارک اور رچرڈسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وکٹ پر تھوڑی بہت گھاس دکھائی دے رہی ہے اور پہلے باؤلنگ کرتے ہوئے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

    پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جہاں مارکس اسٹوئنس کی جگہ شان مارش جبکہ ایڈم زامپا کی جگہ کین رچرڈسن کو شامل کیا گیا ہے۔

    اس سے عالمی کپ کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا 9 مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آئے تھے جہاں کینگروز 5 جبکہ شاہین 4 مرتبہ کامیاب ہوئے تھے لیکن اس کامیابی کے بعد آسٹریلیا نے یہ برتری مزید واضح کردی۔

    میچ میں شامل کھلاڑی
    پاکستان: سرفراز احمد (کپتان)، امام الحق، فخرزمان، بابر اعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، آصف علی، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر

    آسٹریلیا: ایرون فنچ(کپتان)، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، اسٹیو اسمتھ، شان مارش، گلین میکس ویل، الیکس کیری، نیتھن کولٹر نائیل، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، کین رچرڈسن

    عالمی کپ میں اب تک کی پاکستان کی مہم معمول کے مطابق رہی ہے جہاں پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اگلے میچ میں قومی ٹیم نے شان دار انداز میں ایونٹ میں واپسی کرتے ہوئے فیورٹ اور میزبان انگلینڈ کو شکست دے دی تھی البتہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم نے اپنے ابتدائی دونوں میچوں میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کو مات دی لیکن بھارت کے خلاف ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی ون ڈے سیریز میں مدمقابل آئی تھیں جہاں سرفراز احمد سمیت 6 صف اول کے کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم پاکستانی ٹیم کو سیریز میں 0-5 کی کلین سوئپ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم قومی ٹیم کے کپتان کا دعویٰ تھا کہ اس سیریز کا نتیجہ اس مقابلے پر اثر انداز نہیں ہوگا۔
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  19. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    آج کی بارش نے انڈیا اور نیوزی لینڈ کو ایک ایک پوائنٹ دلوادیا
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈکپ: انگلینڈ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

    انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ویسٹ انڈیز میں 3 تبدیلیاں کی گئیں۔ — ورلڈکپ ٹوئٹر اکاؤنٹ

    ٹاپ 4 میں شامل ہونے کے لیے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہیں جہاں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ساؤتھمپٹن میں کھیلے جارہی اس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں ایک مرتبہ پھر آندرے رسل، شیرن گیبریل اور ایون لوئس کی واپسی ہوئی۔

    دونوں ٹیمیں ورلڈکپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور دونوں کو ہی جارح مزاج بلے بازوں کی خدمات حاصل ہیں۔

    ورلڈکپ سے قبل آئرلینڈ میں ہونے والی سہ فریقی سیریز کے فائنل میں بلاشبہ ویسٹ انڈیز کو بنگلہ دیش سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم ورلڈکپ میں اپنے پہلے میچ میں اس نے پاکستان ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 7 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

    ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والا اس کا گروپ میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

    دوسری جانب انگلینڈ نے اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیلے ہیں جس میں اس نے 2 میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میں اسے پاکستان کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    [​IMG]
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    'پاکستان کو ورلڈ کپ میں رہنے کیلئے بھارت کے خلاف جیتنا ہوگا'
    [​IMG]
    قومی ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شکست کے بعد بھارت کے خلاف مقابلے میں فتح کے لیے پاکستان کی ٹیم کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    پاکستان کو بدھ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹونٹن میں کھیلے گئے میچ میں 41 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر موجود ہے اور سیمی فائنل میں رسائی کے لیے اب پاکستانی ٹیم کو کم و بیش ہر میچ میں کامیابی درکار ہے۔

    وقار یونس نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے لیے لکھے گئے کالم میں اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھی پاکستان بھارت سے کھیلتا ہے تو وہ بہت بڑا میچ ہوتا ہے لیکن اتوار کو ہونے والا میچ ورلڈکپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچز کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم کے لیے بہت زیادہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنا ہے تو انہیں اپنی 'اے پلس' پرفارمنس دے کر میچ جیتنا ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جسے اربوں کی تعداد میں شائقین دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

    ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا بھارت کے خلاف ریکارڈ سب سے بدتر ہے اور اسے عالمی کپ کے تمام 6 مقابلوں میں روایتی حریف کے ہاتھوں شکست ہوئی لیکن وقار یونس کا ماننا ہے کہ وہ میچز ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا ریکارڈ ملا جلا ہے اور وہ سب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے، یہ ایک نیا میچ ہوگا۔

    سابق کپتان نے آسٹریلیا کے خلاف 30 رنز کے عوض 5 وکٹیں لینے والے محمد عامر کی باؤلنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں دوسرے اینڈ سے سپورٹ نہیں مل رہی، انہوں نے نئی گیند سے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور اپنی تمام تر ورائٹی سے باؤلنگ کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں عامر ذہنی طور پر بہت مضبوط ہیں اور انہوں نے ثابت کیا کہ فارم آنی جانی چیز ہے لیکن کلاس ہمیشہ رہتی ہے، اس میں کوئی شک نہیں وہ ایک میچ ونر ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کا میچ 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹرفرڈ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
     
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    شائقین کرکٹ کو دھچکا، پاک-بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
    [​IMG]

    مانچسٹر: پاکستان اور بھارت کے شائقین کو بڑا دھچکا لگا ہے اور روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ورلڈکپ میں 16 جون کو ہونےوالا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں 16 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

    میچ دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے شائقین کی مانچسٹر آمد متوقع ہے اور کچھ مقامات پر ٹکٹ بلیک میں چار گنا اضافی قیمتوں میں فروخت ہو رہا ہے۔

    تاہم شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس وقت مانچسٹر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور برطانوی محکمہ موسمیات نے 16 جون کو بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

    مزید پڑھیں: 'بھارت کے خلاف میچ دباؤ کا حامل ہے، ہر حال میں جیتنا ہو گا'

    برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جون کو مانچسٹر میں صبح 10 بجے سے بارش کے 50 فیصد امکانات ہیں۔

    ایونٹ میں بھارت اب تک جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں کامیابی حاصل کرچکا ہے جبکہ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دے کر واحد فتح حاصل کی اور دونوں ٹیموں کا ایک ایک میچ پہلے ہی بارش کی نذر ہو چکا ہے۔

    اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو یہ پہلا میچ ہو گا جب پاکستانی ٹیم کو عالمی کپ میں بھارت کے ہاتھوں میچ میں شکست نہیں ہوگی۔

    اس سے قبل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 6 مرتبہ مدمقابل آ چکی ہیں اور ان تمام مقابلوں میں فتح نے بھارتی ٹیم کے قدم چومے۔
     
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  25. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بنگلہ دیش کی جیت ، زبردست
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ورلڈکپ: شکیب کی شاندار کارکردگی، بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
    [​IMG]
    شکیب الحسن نے 2 وکٹیں لینے کے بعد ناقابل شکست سنچری بھی اسکور کی— فوٹو: رائٹرز

    بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی عمدہ آل راؤنڈر کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈین کو ورلڈ کپ میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    بنگلہ دیش نے ٹونٹن میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر درست معلوم ہوا اور جارح مزاج بلے باز کرس گیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    اس کے بعد ایون لوئس کا ساتھ دینے شے ہوپ آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 116 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اس موقع پر تجربہ کار شکیب الحسن نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 70 رنز بنانے والے لوئس کا کام تمام کردیا۔

    نکولس پوران اچھی فارم میں نظر آئے لیکن وکٹ پر سیٹ ہونے کے بعد 25 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دوسرے اینڈ پر موجود ہوپ ڈٹے رہے اور شیمرون ہٹمائر کے ساتھ 83 رنز کی شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی، لیکن نصف سنچری کی تکمیل کے ساتھ ہی مستفیض نے ہٹمائر کو چلتا کردیا جبکہ دو گیندوں بعد ہی انہوں نے خطرناک آندرے رسل کو بھی پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

    کپتان جیسن ہولڈر نے آکر 15 گیندوں پر 33رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ شے ہوپ نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 96 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد مستفیض کی تیسری وکٹ بن گئے۔

    [​IMG]
    شے ہوپ نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی— فوٹو: رائٹرز


    اختتامی اوورز میں ڈیرن براوو نے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کی ٹرپل سنچری مکمل کرائی، یوں ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 321 رنز بنائے۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض اور محمد سیف الدین نے تین، تین وکٹیں لیں۔

    ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیشی اوپنرز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 52 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا جس کے بعد آندرے رسل نے سومیا سرکار کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    تمیم اقبال کا ساتھ دینے تجربہ کار شکیب الحسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 69 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی راہ پر گامزن کیا لیکن رن آؤٹ کے نتیجے میں تمیم اقبال کی اننگز اختتام کو پہنچی جنہوں نے 48 رنز بنائے۔

    ابھی بنگلہ دیشی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ انہیں ایک رن بنانے والے مشفیق الرحیم کی شکل میں ایک اور قیمتی وکٹ گنوانی پڑی۔

    133 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد شکیب کا ساتھ دینے لٹن داس آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کرکٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈین باؤلرز کو ہلکان کردیا۔

    اس کے بعد جیسن ہولڈر نے وکٹ کے حصول کی متعدد کوششیں کی لیکن شکیب اور لٹن داس کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور بنگلہ دیش نے 322 رنز کا ہدف 51 گیندوں قبل ہی حاصل کر لیا۔

    شکیب اور داس نے چوتھی وکٹ کے لیے ناقابل شکست 189 رنز کی شراکت قائم کردی۔

    شکیب الحسن نے 124رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس 69 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں سے مزین 94 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    شکیب الحسن کو 2 وکٹیں لینے اور سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی چنا گیا۔
     
  28. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    کل اگر ساؤتھ افریقہ جیت جائے تو ناصرف وہ خود ورلڈ کپ کی ریس سے باہر ہونے سے بچ جائے گا بلکہ پاکستان کے اگلے مرحلے میں جانے کی امید پیدا ہوجائے گی
     
  29. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اور ورلڈ کپ انگلینڈ کی جیت پر ختم ہوا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں