1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچن میں موجود 2 چیزیں 10 دن میں توند کی چربی گھلادیں

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏5 نومبر 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    توند میں چربی کا ذخیرہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوتا ہے۔

    یہ نہ صرف دیکھنے میں شخصیت کو بدنما بناتا ہے بلکہ اس کی موجودگی اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ چھپانا لگ بھگ ناممکن ہوتا ہے۔

    تاہم اگر آپ توند کی چربی کو چند دنوں میں گھلانا چاہتے ہیں تو فکرمند مت ہوں۔

    درحقیقت کچن میں موجود 2 عام چیزوں کا جادوئی امتزاج اس مسئلے کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور یہ 2 چیزیں ادرک اور زیرہ ہے۔

    ادرک کے فوائد
    ادرک کا استعمال صدیوں سے برصغیر میں ہورہا ہے جسے غذاﺅں اور چائے کا حصہ بنایا جاتا ہے، ادرک کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے جبکہ میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، اس سے ہٹ کر بھی ادرک کے متعدد فوائد ہیں۔

    زیرے کے فوائد
    زیرہ بھی ایسا مصالحہ ہے جو کہ گھروں میں عام استعمال ہوتا ہے، یہ پوٹاشیم، آئرن اور غذائی فائبر سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی، ای اور کے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ جسمانی چربی سے نجات اور کولیسٹرول لیول کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔


    ان دونوں کے استعمال کا طریقہ
    ایک کھانے کا چمچ زیرہ لیں 500 ملی لیٹر پانی میں ڈال کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں، اگلی صبح اس پانی کو ابالنے کے لیے رکھنے کے بعد اس میں اور ایک سے 2 انچ ادرک کا اضافہ کردیں، آنچ کو اتنا تیز رکھیں کہ پانی ابلنے لگے۔

    پانی ابالنے کے بعد اسے ایک طرف رکھ کر ہلکا سا ٹھنڈا کریں اور پانی کی مقدار نصف یعنی 250 ملی لیٹر کردیں، پانی کو چھان کر اسے 10 دن تک نہار منہ صبح پینا عادت بنالیں۔

    دس دن کے اندر آپ توند کی چربی میں نمایاں کمی کو دیکھ سکیں گے، اگر متوازن غذا اور ورزش کو بھی معمول بنالیں تو توند سے مکمل نجات بھی ممکن ہے۔


    یہ مشروب کس طرح کام کرتا ہے؟
    زیرہ اور ادرک کا امتزاج میٹابولزم کو بہتر کرتا ہے، جس کے نتیجے میں زیادہ کیلوریز جلتی ہیں، اسی طرح یہ امتزاج بے وقت کھانے کی خواہش ختم کرکے بھی موٹاپے کا باعث بننے والی غذاﺅں سے دور رکھتا ہے۔

    نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زاھرا
    آف لائن

    زاھرا ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جنوری 2019
    پیغامات:
    55
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    jazak Allah nice sharing keep sharing post like these its amazing very useful too
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    و ایاکِ

    شکریہ پسند کرنے کے لیے
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب کیا فائدہ
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی چاچی مجھے اسی روپ میں دیکھنا چاہتی ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    دل رکھنے کے لیے کہہ دہتی ہونگی ، آپ ادرک اور زیرے کو ٹرائی کریں انشاللہ افاقہ ہوگا اور اگر کوئی مسئلہ ہوا تو زنیرہ عقیل جی سے توند بڑھانے کا ٹوٹکا پوچھ لیجئے گا
     
    آصف احمد بھٹی اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کھانے سے پہلے بھائی کاکوئی توند ووند نہیں ہوتا
    کھانے کے بعد جب اکیلے اکیلے 2 مرغ مسلم 3 گلاس پانی 18 روٹیاں اور قیلولہ سے پہلے 3 گلاس لسی پیتے ہیں
    تو پھر توند آہی جاتی ہے
     
    آصف احمد بھٹی اور مریم فاطمہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. مریم فاطمہ
    آف لائن

    مریم فاطمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2019
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    و ایاکِ

    ویسے یہ بات تو میں نے محترم بھائی ھارون رشید سے کہی تھی
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    خواتین کے لیے ٹوٹکوں کی الگ لسٹ ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں