آپ تحریر کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کا متعلقہ زمرہ تلاش کریں مرکزی صفحہ پر اور وہاں پوسٹ کر دیا کریں جیسا کہ اوپر لکھی گئی لائنز آپ کی اپنی ہیں تو ادب کے سیکشن میں آپ کے مضامین کے نام سے اس کے لیے جگہ موجود ہے. دوسرا کوشش کریں تصویر تحریر کی بجائے ٹائپ کر کے شیئر کریں یا تصویر بھی لگانی ہے تو ساتھ ٹائپ بھی کر دیا کریں شکریہ
کسی مضمون بیان یا کتاب وغیرہ سے من و عن یا انتخاب و اختصار کرکے اس کا کوئی حصہ نقل کرنے یا بیان کرنا اقتباس کہلاتا ہے۔ کسی اور کے کلام کو انتخاب کرکے اپنی تصنیف میں درج کرنا بھی اقتباس کہلاتا ہے۔
بالکل غلط نہیں ۔ لیکن اصل مصنف یا کتاب یا کلام کرنے والے کا حوالہ ساتھ ہو تو بہت بہتر ہے ورنہ کم از کم آخر میں اقتباس کا لفظ لازمی ہو جس سے پڑھنے والے کو یہ پتا چل جائے کہ یہ تحریر مصنف نے کسی اور جگہ سے لی ہے اس کے اپنے خیالات نہیں ہیں۔
میں راز اسے سمجھتی ہوں جو فرد واحد تک محدود ہو اگر دو لوگ اس میں شامل ہو جائیں تو وہ راز نہیں رہ سکتا
یہ تو آپ نے راز کی بات بتا دی ۔ یعنی اب یہ بھی راز نہ رہا۔ تو یہ جو بات حقیقت میں راز نہ رہی وہ راز کی حقیقت کیسے آشکار کرے گی اور آشکار ہو گئی تو راز کیسے رہے گا