1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تازہ غزل : جو بھی شرطیں تھیں سب قبول گئے؟

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏18 اپریل 2019۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    جو بھی شرطیں تھیں سب قبول گئے؟
    اب کہاں ضابطے اصول گئے؟

    اس نے دو لفظ کیا کہے تم سے
    تم تو گویا خوشی سے پھول گئے

    ان کے چہروں پہ یاسیت کیوں تھی
    بزم سے اٹھ کے جو ملول گئے

    اس کی محفل سے آ کے سوچا ہے
    ہم وہاں بے سبب فضول گئے

    ہم غریبوں کا دن مناتے ہوئے
    اپنی خوشیوں میں ان کو بھول گئے

    جو تھے کانٹوں کے مستحق سعدی
    میری جانب سے ان کو پھول گئے
     
    ملک بلال اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اس کی محفل سے آ کے سوچا ہے
    ہم وہاں بے سبب فضول گئے

    پوری غزل لاجواب ہے مگر اس شعر میں کم و بیش ان ہم معنی دو لفظوں کا باہم ملاپ بہت خوب لگا ۔ ۔ ۔ ًمحمد سعید سعدی صاحب بہت خوب ۔ ۔ ۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ ۔ ۔ ۔
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    ہم غریبوں کا دن مناتے ہوئے
    اپنی خوشیوں میں ان کو بھول گئے
    واہ !! موجودہ معاشرتی رویوں کا کیا خوب اظہار ہے۔
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:

    آپ کا استقبال ہے جناب.. پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ بہت نوازش جناب
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں