1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لو اسی ذات سے لگائی ہے ۔بلال رشید

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by محمد رضوان, Jun 13, 2018.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    لو اسی ذات سے لگائی ہے
    جس کے ہاتھوں میں کل خدائی ہے

    کر مرے یار شرک سے توبہ
    ورنہ تیری مری جدائی ہے

    جو ہے تنہا زمانے کا والی
    اس کے ہی واسطے بڑائی ہے

    دیکھیے رب نے کیسی حکمت سے
    بزمِ کون و مکاں سجائی ہے

    پھر فرشتوں نے کچھ نہیں پوچھا
    جب سے اک حمدِ حق سنائی ہے

    حمد اور نعتِ مصطفٰی کہنا
    میرے اشعار کی کمائی ہے

    رب نے روزِ جزا بھی دنیا سے
    میری ہر اک خطا چھپائی ہے

    حمد گویا بلال آج مری
    مژدہءِ فضل بن کے آئی ہے
    ----
    بلال رشید
     
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  3. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  4. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان likes this.
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page