1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وقت

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از jani, ‏25 نومبر 2018۔

  1. jani
    آف لائن

    jani ممبر

    شمولیت:
    ‏25 نومبر 2018
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    29872339_2035725700049594_8112468285935502808_o.jpg
    "وقت"۔۔۔۔۔۔تحریر: جانی۔
    یہ سن ۹۰ کی بات ہے جب میرا کوئی ۱۰ سے ۱۲ سال کی عمر میں نانا جان کے ہمراہ گلگت و ہُنزہ کی دس روزہ سیر پر جانے کا اتفاق ہوا ۔ ہم اُن کے ایک قریبی دوست کے ہمراہ گئےجن کا گلگت میں اپنا ہوٹل ہوا کرتا تھا۔ سفر صُبح 6 بجے شُروع ہوا اور خطرناک و دُشوار گُزار راستہ طے کرتے ہوئے رات 10 بجے ختم ہوا۔ آجکل شاید اس سے آدھے وقت میں یہی سفر ممکن ہو۔۔۔ ہم نے چند دن گلگت میں قیام کیا پھر ہُنزہ کا
    رُخ کیا۔ جہاں پہاڑ کے دامن پر واقع مٹی، پتھر و لکڑی سے بنے ایک درمیانے درجے کے ہوٹل میں قیام کیا۔۔۔

    مجھے آج بھی یاد ہے وہ پہلی رات جب اچانک سے میری آنکھ کھلی۔اورمیں نے آس پاس دیکھا تو کمرے میں نانا جان اور اُن کے دوست آرام فرمارہے تھے۔میں آہستہ سے لکڑی کے بھاری دروازے کو کھولتا ہوا کمرے سے باہر آیا۔
    تاریک رات میں سُفید برف کمبل کی مانند پہاڑوں کو ڈھانپے ہوئے تھی۔ چاند کی ہلکی سی چاندنی نے اُس منظر میں چار چاند لگادیئے تھے۔ کہیں دُور پہاڑوں سے ٹکراتی ہلکی سی موسیقی گونج رہی تھی۔اورگانے کے بول تھے" جب ہم جواں ہونگے"۔ میں کُچھ دیر تک یوں ہی خاموش نگاہوں و ساکت وجود کے ساتھ اس ماحول میں کھو سا گیا ۔ یخ ہوا کے تھپیڑوں کو چہرے اوروجود پر محسُوس کیئے بغیر۔

    "جب ہم جواں ہونگے "کو آج جب ستائیس سال بعد کہیں سُنتا ہوں تو سوچھتا ہوں کہ کائنات میں اگر کسی چیز کی رفتار سب سے تیز ہے تو وہ وقت ہے۔ظالم ہے تو وقت ۔ بے مُروت ہے تو وقت ۔ انتہائی بدلحاظ۔ جس نے اسے لگام ڈالے رکھی وہ اسی کی رفتار میں اس کی پیٹھ پر سفر کرنے لگا۔ جس سے اس کی لگام چھوُٹی۔ وہ بے قابُو اور بدمست گھوڑے کی طرح اُسے رونگتے ہوئے آگے نکل گیا۔
    کیا ہو رہا ہے بچہ۔نیند نہیں آرہی کیا ؟
    نانا جان کی شفقت بھری آواز سے جیسے میں اس جادُئی منظر کے اثر سے باہر آیا ،نہیں تو کیا معلُوم کتنی دیر یوں ہی ٹھنڈ میں خاموش کھڑے رہ کر اپنی قُلفی بنا تا رہتا۔
    جی وہ میری آنکھ کُھل گئی تھی ۔ شاید کمرے میں کُچھ گُھٹن تھی ، اس لیئے۔۔
    اچھا ٹھیک ہے اندر آجاو۔ باہر یوں ہی کھڑے رہے تو بیمار پڑجاو گے۔۔
    ٹھیک ہے ابھی آیا۔ میں نے ادب سے جواب دیا۔
    اُن کی عمر ۹۰ سال کے قریب تھی مگر ہمت ابھی جواں تھی۔ہرسال گرمیوں میں اُن کی یہی روٹین تھی کہ نانی جان کے ہمراہ کالام، چھترال و گلگت بلتستان چلے جاتے اور گرمیاں گُزار کر واپس اپنی کتابوں کی دُکان سنبھالتے۔ کھبی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتے، اپنے بیٹوں کے آگے بھی نہیں۔

    پُرانے وقتوں میں اور آج میں جس طرح باقی چیزیں بدل گئیں ہیں ویسے ہی عزت اور ذلت کے پیمانوں میں بھی کافی تبدیلی آگئی ہے۔ اُس وقت آدمی کے پاس اور کُچھ ہوتا یا نہیں مگر عزت و خُداری کے بغیر آدمی کو آدمی تصور نہیں کیا جاتا ۔ اور آج وقت یہ آگیا ہے کہ آدمی اگر صرف خودار و عزت دار ہو تو اُسے آدمی ہی نہیں مانا جاتا۔ساتھ میں چالاک و چور بھی ہونا چاہیئے ، جو جتنا بڑا چالاک و چور وہ اُتنا ہی عزت دار ۔
    اُس سفر کے اگلے ہی سال نانا جان کا انتقال ہوگیا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔اللہ اُن کی اور باقی مومنین کی مغفرت فرمائے۔۔
    وقت کسی کا سگہ نہیں، اس لیئےزندگی کی اس تیز رفتاری میں اور اپنی اس جوانی میں اپنے بڑے بوڑھوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیئے کہ کھبی وہ بھی جوان تھے اور ہم بچے۔ کھبی ہم بھی بوڑھے ہونگے اور ہمارے بچے جوان
     
    Last edited by a moderator: ‏25 نومبر 2018
    آصف احمد بھٹی، عبدالصمد چیمہ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی شئیرنگ کا شکریہ
     
    jani نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. jani
    آف لائن

    jani ممبر

    شمولیت:
    ‏25 نومبر 2018
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    آپکا بھی شکریہ پاکستانی جی۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امید ہے آپ کو فورم پسند آیا ہو گا
     
    jani نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. jani
    آف لائن

    jani ممبر

    شمولیت:
    ‏25 نومبر 2018
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    جی بالکل۔۔۔بس ابھی نیا ہوں ۔۔اس لیئے تھوڑا اس فورم سے متعلق سیکھنا پڑے گا۔۔ آپ کے خوش آمدید کی پوسٹ اور پھولوں کا شکریہ۔۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ فکر نہ کریں کسی بھی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو ہماری اردو کا سٹاف آپ کی مدد کرے گا
     
    jani نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عبدالصمد چیمہ
    آف لائن

    عبدالصمد چیمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏3 دسمبر 2018
    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    jani اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمد قیصر حسین عظیمی
    آف لائن

    محمد قیصر حسین عظیمی ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2019
    پیغامات:
    7
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    ملک کا جھنڈا:
    وقت سے دن اور رات وقت سے کل اور آج
    وقت کی ہر شے غلام وقت کا ہر شے پر راج
    وقت کی گردش پہ ہے چاند تاروں کا نظام
    وقت کی ٹھوکر میں ہے کیا حکومت کیا سماج
    آدمی کو چاہۓ وقت سے ڈر کر رہے
    کون جانے کس گھڑی وقت کا بدلے مزاج
     

اس صفحے کو مشتہر کریں