1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آؤ کہانی بنائیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

'گپ شپ' میں موضوعات آغاز کردہ از ہادیہ, ‏19 اپریل 2012۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بابا رحمتے کا دعوت میں شرکت کے اعلان نے پورے ملک میں جیسے آگ لگادی ہر نیوز چینل ، ہر رپوٹر صرف ایک ہی خبر دے رہا تھا " معصوم سا کی شادی ۔ ۔ ۔ کیا معصوم سا کی شادی ہو پائے گی ، کیا معصوم سا اپنی دلہن کو خوش رکھ پائے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ممکن ہے شادی میں ایک عدد ٹوئسٹ "
    آخر وہ دن آہی گیا جب دلہن بھی تھی دلہا بھی، قاضی بھی تھا اور سب رشتہ دار بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مگر
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اے لو ۔ پھر معصوم سا دلھا ۔ ۔ ۔ np
    ارے بھائی دلھا کوئی اور ہے ؟ o_O معصوم سا :ida:کی دوسری ، تیسری اور چوتھی خواہش ضرور ہے مگر ابھی اس میں:( وقت ہے ۔ ۔ ۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لڑکی سوچنے لگی اتنا سب کچھ ہونے کے بعد بھی قاضی کو چین نہیں آیا
    آخر کس جنم کا بدلہ لے رہا ہے
    اور پھر لڑکی نے اپنی زندگی بچانے کے لیے آخری قدم اٹھانے کا سوچ لیا
    9 ایم ایم منگوا لی اپنی ایک سہیلی کے ذریعے اور قاضی سے سامنے کا انتظار کرنے لگی............
     
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    انتظار کی گھڑیاں تھیں کے ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی تھیں ، ماتھے پر پسینے کی بوندیں ، کپکپاتے ہاتھ اور دانتوں تلے ہونٹ بیچے دلہن شدت سے اس قاضی کا انتظار کر رہی تھی جو قاضی کم جلاد زیادہ تھا
    ساتھ میں دلہن کو ایک بات بھی اندر سے کھائے جارہی تھی اگر خدانخواستہ قاضی بچ گیا تو ۔ ۔
    اچانک اسے ایک خیال سوجا نائن ایم ایم سے اچھا ہے کیوں نا معصوم سا سے رابطہ کر کے کسی خودکش کا انتظام کیا جائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تاکہ
     
  5. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ایک تو خود کش کم ہو ۔ ۔ ۔ معصوم سا سے رابطہ کیا گیا وہ فورا تیار ہو گیا ، بولا ، میرے ہوتے کسی اور خود کش کی کیا ضرورت ہے یہ کام میں خود کرونگا ، وہ لڑکی بھی خوش سے اور وآپس بھیج دی اور تھوڑی ہی دیر قاضی صاحب بھی آ پہنچے مگر معصوم سا کا کوئی اتا پتہ نہ تھا ، اب وہ لڑکی کچھ پریشان سی ہو گئی ، تھوڑی ہی دیر میں بابا رحمتے بھی آ پہنچے ، اور قاضی صاحب کو نکاح پڑھانے کا حکم دیا ، قاضی صاحب نکاح پڑھانے لگے اس لڑکی کی بے چینی اب ساتویں آسمان پر تھی تب ہی ، تب ہی اسے دور سے معصوم سا گرتا پڑتا دوڑتا ہوا آتا نظر آیا سیاہ جیکٹ دور سے ہی کافی پھولی پھولی نظر آ رہی تھی اس لڑکی کو کچھ اطمعنان ہوا ، اتنے میں گواہ اس لڑکی کے پاس پہنچ گئے ، بابا رحمتے پاس ہی تھے اس لڑکی کو قبولنا ہی پڑا ، تب ہی معصوم سا بھی شامیانے میں داخل ہوا ہر طرف مبارکاں سلامتاں کا شور تھا ، اچانک معصوم سا نے شامیانے کے بیچوں بیچ کھڑے ہو کر اپنی جیکٹ کے سارے ہی بٹن کھول دئیے دوسرے ہی لمحے پورے شامنے میں ہر طرف چائینیز پھلجھڑیاں چیختی چنگھاڑی دوڑ رہی تھی ۔ ۔ ۔ شامیانے میں مزید قہقہے گونجنے لگے ، اس لڑکی نے فورا معصوم سا کو بلوایا اور پوچھا ۔ ۔ ۔ یہ کیا تھا ؟ معصوم سا بولا ، وہ مجھے پوری مارکیٹ میں خود کش جیکٹ یا بارود نہیں ملا تو میں نے سوچا شاید اسی سے کام چل جائے ۔ ۔ ۔ شادی مبارک نئی والی ۔ ۔ ۔ ۔ اوہ سوری ۔ ۔ ۔
     
  6. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ۔ ۔ ۔ شادی مبارک نئی والی ۔ ۔ ۔ ۔ اوہ سوری ۔ ۔ ۔
    معصوم سا بولے جارہا تھا اور لڑکی کا غصہ ساتویں آسمان کو چھو رہا تھا اس کا بس نہیں چل رہا تھا کہ وہ معصوم سا کا گلا اپنے دونوں ہاتھوں سے گھونٹ دے ، ان ہاتھوں سے جس میں لگی مہندی کا رنگ پوری آب و تاب سے نکھرا ہوا تھا
    یہ وہ گھڑی تھی جب اس خیال نے پختگی کا روپ دھارنا شروع کیا اب دلہن نے پکا ارادہ کرلیا کہ وہ معصوم سا کو قتل کرکے بے شک جیل چلی جائے گی مگر جو ظلم اس کی زندگی کے ساتھ ہونے جارہا ہے وہ ضرور رک جائے گا
    ادھر معصوم سا دلہن کے اس خطرناک ارادے سے بے خبر مبارک بادی دینے میں مصروف تھا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    معصوم سا جو ٹھہرا ۔ ۔ ۔ ہائے ! بے چارہ ۔ ۔ ۔ بس ہو گیا قتل ۔ ۔ ۔ اب اگلی کہانی ۔ ۔ ۔
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اچانک لڑکی کی کہنی کسی چیز سے ٹکرائی تھی اور وہ ہڑ بڑا کر اٹھی تھی
    پھر چاروں طرف نظریں دوڑانے کے بعد پتہ چلا کہ یہ تو ایک خواب تھا
    اللہ کا شکر ادا کیا اور اب کبھی بھی معصوم سا جیسے عیار انسان پر بھروسہ نہ کرنے کا عہد کر لیا
    اتنے میں امی نے آرڈر دیا کہ تیار ہو جاؤ چائے تیار ہے ................. :)
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا ، تو یہ ہے نئی کہانی ؟
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خواب تھا وہ ..... ہاہاہاہا
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    واہ جی ۔ ۔ ۔ معصوم سا قتل ہو گیا اور یہ ان کے لیے محض خواب تھا ۔ ۔ ۔ خیر اللہ مالک ۔ ۔ ۔
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے 9 ایم ایم اب بھی ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    یہ کہانی انڈرورلڈ سے وابستہ ایک ایسے نوجوان کی ہے جسے عشق ہوگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    NN 18 ہو تب بھی معصوم سا :sng: کب باز آتا ہے ؟
     
  15. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا - پھر کیا ہوا ؟
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انڈر ورلڈ کو حلوہ سمجھ کر شامل ہوئے تھے
    جب گولیاں چلنے لگیں
    تو ہوش ٹھکانے آگئے
    اور جان بچانے کے چکر میں ...................................
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اور جان بچانے کے چکر میں پڑوس کے دروازے کو کھٹکھٹانے پہنچ گئے ، مگر شاید فائرنگ کی گونج کے باعث پڑوسی دروازہ کھولنے کے لیے تیار نہیں تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  18. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اچانک گلی کے نکڑ سے کسی کے سیٹی بجانے کی آواز آئی ۔ ۔ ۔ نوجوان نے پلٹ کر دیکھا تو معصوم سا جیبوں میں ہاتھ ڈالے ، سیٹی بجاتے ، مٹر گشت کرتے چلا آ رہا تھا ۔ ۔ ۔
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وہ سمجھا کہ انڈر ورلڈ کے دشمن پیچھا کرتے پہنچے ہیں
    اس لیے معصوم سا پر اندھا دھند فائر کھول دی
    معصوم سا گولی کی آواز سن کر بے ہوش ہو گیا وہ سمجھا کہ گولی لگ گئی ہے اس لیے قریب جا کر معصوم سا کی جیبیں ٹٹولنے لگا.................................
     
  20. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    معصوم سا کی جیبیں ٹٹولنے لگا اور جیب میں موجود تمام قیمتی اشیاء کو اپنی جیب میں منتقل کرلیا
    تھوڑی دیر بعد معصوم سا کو جھنجوڑ کر جگایا اور بولا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی آپ کو گولی نہیں لگی پھر بے ہوش کیوں ہو گئے اور وہ کون تھے جو آپ کی جیبوں سے سب کچھ نکال کر چلے گئے؟
    معصوم سا نے جب دیکھا تو واقعی جیبیں خالی تھیں
    پھر معصوم سا رونے لگے.........................
     
  22. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پھر معصوم سا رونے لگے.........................
    رونے کی وجہ قیمتی اشیاء کا چلے جانا نہیں تھا بلکہ وہ پرس میں رکھے اس خط کے لیے رو رہا تھا جو اس کی منگیتر نے لکھا تھا اور افسوس اس بات کا زیادہ تھا وہ خط ابھی اس نے پڑھا بھی نہیں تھا
    دھیمے قدموں کے ساتھ معصوم سا اپنے گھر کی جانب چل دیا اور دوسری جانب لڑکا ( جس کا نام ابھی تک نامعلوم ہے ) معصوم سا کے تمام قیمتی سامان کے ساتھ اپنے گھر کی جانب ، پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  23. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    گھر پہنچ کر جب اس نے خوشی خوشی اپنی جیب سے معصوم سا کا مسروقہ سامان اور پرس نکالا تو قیمتی سامان کے نام پر ایک عدد نیل کٹر، ایک عدد گیس کے سیلینڈر نوزل اور ایک عدد ٹوٹی ہوئی چابی تھی، لڑکے نے یہ سارا " قیمتی " سامان ایک طرف رکھا اور جلدی سے پرس کھول کر دیکھا، پرس میں آج کی تاریخ میں ادا کئے ہوئے بجلی، گیس ، پانی اور ٹیلی فون کے بل کی رسیدیں اور ایک مڑا تڑا کاغذ تھا ، لڑکے نے کاغذ نکال کر کھولا لکھا تھا۔
    بل بھیج رہی ہوں۔ ادا کر دینا ۔ فقط تمہاری منگیتر
     
  24. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بل بھیج رہی ہوں۔ ادا کر دینا ۔ فقط تمہاری منگیتر
    " حد ہوگئی " ۔ وہ زیر لب بڑبڑایا " ویسے تو ہیرو بنا پھرتا ہے محلے میں جیب کی حالت کسی کنگلے سے بھی بدتر "
    " چلو خیر ہے ناخن ہی کاٹ لیتا ہوں پندہ دن ہوگئے کاٹے ہوئے کافی بڑھ گئے ہیں "
    کہتے ہوئے وہ جیسے ہی اس نے نیل کٹر اٹھایا اس کی آنکھیں خوشی چمک اٹھیں کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    نیل کٹر سونے کا تھا ، نوجوان خوشی سے چلا اٹھا اور فورا گلی کے نکڑ پر موجود مجید سنارے کی دوکان کی طرف دوڑا ، مجید باہر ہی سٹول پر بیٹھا اخبار پڑھ رہا تھا ، اسے دیکھتے ہی بولا ۔ ۔ ۔ پھر کوئی ہاتھ مار آیا ہے ، نوجوان نے نیل کٹر اس کے سامنے کر دیا ، مجید کچھ دیر نیل کٹر کو دیکھتا رہا پھر اُٹھا اور اپنے اڈے پر آ بیٹھا دراز کھولی اور اپنے اوزار نکال لیے چھوٹی سی یک چشمی دوربین نما آنکھ کے دھانے میں پھنسائی اور غور سے نیل کٹر کو دیکھنے لگا پھر مزید کچھ سناری ٹیسٹ کرنے کے بعد نوجوان کو گھورتے ہوئے بولا ۔ ۔ ۔ ابے یہ چینا کا مال ہے ، بیس بیس روپے میں صدر بھرا پڑا ہے ، کچھ تو عقل کیا کر ۔ ۔ ۔ جو چمکدار چیز ملتی ہے اُٹھا کر میرے پاس لے آتا ہے ۔ ۔ ۔ خالی پیلی ٹیم برباد کر دیتا ہے ۔ ۔ ۔ اچھا اخبار پڑھ ریا تھا ۔ ۔ ۔ یہ لے اور چل اُٹھ بھاگ یہاں سے ۔ ۔ ۔ نوجوان غصے سے بھرا دوکان سے باہر نکلا اور ہاتھ میں پکڑا نیک کٹر پوری شدت سے سامنے اچھال دیا ، سامنے ہی شبن قصائی اپنی دوکان پر بیٹھا بچھڑے کی ران سے بوٹی کے لیے گوشت اتار رہا تھا نیل کٹر سیدھا گولی کی طرح اس کی پٹپٹی پر آ کر لگا وہ ۔ ۔ ۔ ہائے مر گیا کہ کر سر پکڑ کر چکرا کر گر گیا ، اس کے تینوں لڑکے پاس ہی کھڑے تھے وہ فورا باپ کی طرف لپکے ۔ ۔ ۔
     
  26. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    وہ فورا باپ کی طرف لپکے ۔ ۔ ۔
    باپ کے سر پرے گومر کو دیکھ کر ان تینوں کا متھا گھوم کیا
    کون ہے یہ بے غیرت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کس نے مارا ہے یہ نیل کٹر ۔ ؟
    نوجوان کا تو جیسے سانس ہی رک گیا ، دل گویا ایسے دھڑک رہا تھا جیسے کسی تیز رفتار ریل کا انجن ۔۔۔۔۔۔ دھک دھک دھک دھک دھککککککک دھک
    شبن قصائی کا ایک بیٹا آہستہ آہستہ قدموں سے نوجوان کی جانب بڑھا
    " کیا تو نے مارا ہے یہ کٹر میرے باپ کے ۔۔۔۔۔ سچ بول کیا یہ تیرا ہے ؟
    " ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نننہیں نہیں نہیں ہاں ، میرا مطلب ہے یہ ہم نے نہیں مارا مگر ہم اس کو جانتے ہیں جس کا یہ نیل کٹر ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کون ہے وہ ؟ قصائی کا بیٹا غرایا
    نوجوان نے خشک لبوں پر زبان پھیرتے ہوئے بولا " اس کا نام ہے ہے ۔ ہے معصوم سا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اور معصوم سا پھنس گیا ۔ ۔ ۔
     
  28. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اور معصوم سا پھنس گیا ۔ ۔ ۔
    وہ معصوم سا جس کی معصومیت کی گواہی مغرب و مشرق کی دوشیزائیں دیتی تھیں ، جس معصومیت کے سامنے شبنم میلی لگنے لگے اور چاندنی داغدار
    کسے پتا تھا ایک بےجان سا نیل کٹر معصوم سا کو ایک ایسے چکر میں پھنسا دے گا جس سے نکلنے میں معصوم سا ایک سال نہیں دو سال نہیں بلکہ پورے چوبیس گھنٹے لگیں گے
    جی ہاں چوبیس گھنٹے ( آپ کیا سمجھے تھے ایک چھوٹی سی غلطی کی سزا عمر بھر قید بامشقت ہوگی )
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اور معصوم سا اسی وقت وہاں ۔ ۔ ۔ پھنسایا مجھ کو ہونے نے ۔ ۔ ۔ نہ میں ہوتا تو کیا ہوتا ۔ ۔ ۔ کہتا ہوا پہنچ گیا ۔ ۔ ۔ قصاب کے بڑے لڑکے نے اسے روک کر نیل کٹر دکھایا اور پوچھا ۔ ۔ ۔ یہ تمہارا ہے؟ ارے مل گیا ۔ ۔ ۔ معصوم سا چلایا ۔ ۔ ۔ دادا ابا کی نشانی نیل کٹر مل گیا ۔ ۔ ۔ چور اچکے ڈاکو ، نکال میرا باقی کا سامان بھی ، میرا بٹوا ، میری منگیتر کا خط اور وہ تمام بل ۔ ۔ ۔ معصوم سا نے قصاب کے بیٹے کا گریبان پکڑ لیا ، لمحے بھر میں ہی بھیڑ جمع ہو گئی ، لوگ زخمی قصاب کو بھول کر ان کے گرد جمع ہو گئے ۔ ۔ ۔ چل نکال ورنہ میں جوتا اتارتا ہوں ۔ ۔ ۔ معصوم سا دھاڑا ۔ ۔ ۔ سب حیران تھے کہ معصوم سا اور اتنا غصہ ۔ ۔ ۔ ابے منہ پہ تالا لگا ہے کیا؟ بولتا کیوں نہیں ؟ کیا ہوا معصوم سا ۔ ۔ ۔ ایک بزرگ نے پوچھ لیا ۔ ۔ ۔ ارے چاچا ابھی گھنٹہ بھر پہلے مجھے بیہوش سا کر کے میری جیب سے سارا سامان نکال کر بھاگا ہے ۔ ۔ ۔ معصوم سا چلا کر بولا ۔ ۔ ۔ باقی تو خیر ہے میری منگیتر کا خط بھی لے گیا ۔ ۔ ۔ چل نکال نہیں تو پولیس کو بلاتا ہوں ۔ ۔ ۔ ارے بئی معصوم سا یہ تو صبح سے یہی ہے ۔ ۔ ۔ پولیس کا نام سن کر قصاب اپنا سارا درد بھول کر بولا ۔ ۔ ۔ تو پھر یہ نیل کٹر اس کے پاس کیسے آیا ؟ اور چاچا یہ تمہارا ماتھے پہ ایک اور سر کیوں نکلا ہوا ہے ؟ معصوم سا نے قصاب سے پوچھا ۔ ۔ ۔ ارے بیٹا ! کسی کمبخت نے یہی نیل کٹر کھینچ مارا تھا اور پھر مجید سنار کے پاس آئے اس نوجوان نے بتایا کہ یہ نیل کٹر تمہارا ہے ۔ ۔ ۔ معصوم سا نے مڑ کر نوجوان کی طرف دیکھا ۔ ۔ ۔ اور اس کی آنکھیں سکڑ گئی ۔ ۔ ۔ جیسے پہچاننے کی کوشش کر رہا ہو ۔ ۔ ۔ ۔
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    ابے تُو ؟ کلموہا زور سے چلایا ۔ ۔ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں