1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حمدیہ کلام۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏20 اگست 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خدائے پاک ربُّ العالمیں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے
    خدا موجود ہر جا، ہر کہیں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے

    خدا ہی خانۂ دل میں نہاں ہے، خدا کے ذکر سے مسرور جاں ہے
    خدا کے نور سے روشن جبیں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے

    خدا ہے بے سہاروں کا سہارا، خدا ہے حامی و ناصر ہمارا
    خدا خالق ہے، مالک بالیقیں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے

    خدا چارا گرِ بے چارگاں ہے، خدا ہی رہبرِ گم گشتگاں ہے
    خدا عشاق کے دل میں مکیں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے

    خدا معبود و مسجودِ خلائق، خدا کے حمد گو جن و ملائک
    خدا ہی دلپذیر و دلنشیں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے

    خدا فرماں روائے ہر زماں ہے، خدا کے حکم کا سکّہ رواں ہے
    خدا حسن آفریں، جاں آفریں ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے

    ظفرؔ کا بھی وہ محبوبِ خداؐ بھی، شفیع المذنبیںؐ، خیر الوریٰ بھی
    وہی جو رحمۃ اللعالمیںؐ ہے، خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خداوندا! مرا دل شاد کر دے
    مصائب سے مجھے آزاد کر دے

    مرے ویرانۂ قلبِ حزیں کو
    تُو اپنی یاد سے آباد کر دے

    رہائی تُو دلا بے بال و پر کو
    کہیں صیاد نہ برباد کر دے

    میں لاغر ہوں نحیف و ناتواں ہوں
    خدایا تُو مری امداد کر دے

    خدا سنتا ہے کرتا ہے مداوا
    کوئی مجبور جب فریاد کر دے

    خدا خود بات وہ کرتا ہے پوری
    جو محبوبِ خدا ارشاد کر دے

    مجھے محفوظ رکھ ہر شر سے مولا
    ظفرؔ سے دور ہر افتاد کر دے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بڑا احسان ہے مجھ پر خدا کا
    بھرم رکھتا ہے وہ مجھ بے نوا کا

    ہے عفو و درگزر اس کا حوالہ
    خطا و معصیت کا ہوں میں پُتلا

    میں جب بھی گھِر گیا طوفاں، بھنور میں
    ترے دستِ کرم نے ہاتھ تھاما

    کبھی آئے جو نوبت ڈوبنے تک
    خدا دیتا ہے تنکے کا سہارا

    نحیف و ناتواں ہوں، بھوکا پیاسا
    مجھے سیراب کر دے میرے مولا!

    محبت کا ملے صدقہ خدارا
    ترے محبوبﷺ کا ہوں میں بھی منگتا

    خدا کی راہ میں جاتے ہیں جاں سے
    ظفرؔ عشاق کا ہے یہ وتیرہ
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    شعور و آگہی، فکر و نظر دے
    خداوندا مجھے اپنی خبر دے

    تری رحمت کے بادل کھل کے برسیں
    مری آہوں، دعاؤں میں اثر دے

    ہیں جن پر کوہِ غم ٹوٹے خدایا
    کرم کی اک نظر اُن پر بھی کر دے

    خداوندا حرم تک میں بھی جاؤں
    عطا کر بال و پر، اذنِ سفر دے

    ترے محبوبﷺ کے در کا گدا ہوں
    کرم فرما، مرا کشکول بھر دے

    میں مانگوں عشق محبوبِ خداؐ کا
    تُو مجھ کو سیم و زر نہ کرّوفر دے

    فروزاں ہو جو اُنؐ کے نقشِ پا سے
    ظفرؔ کو یا خدا! وہ رہگزر دے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خدا بندے کی شہ رگ سے قریں ہے
    خدا عشاق کے دل میں مکیں ہے

    خدا حسنِ ازل، حسنِ ابد ہے
    خدا جیسا کہاں کوئی حسیں ہے

    خدا کی یاد ہے دلکش دلآرا
    خدا کا ذکر، ذکرِ دلنشیں ہے

    خدا کے گھر کی جانب جھک گیا جو
    وہی روشن بصر، روشن جبیں ہے

    خدا ہی حامی و ناصر ہے میرا
    خدا پر میرا ایماں بالیقیں ہے

    وہ جو محبوبِ ربّ العالمیں ہے
    وہی تو رحمۃ اللعالمیںﷺ ہے

    ظفرؔ کا ہمدم و ہمدرد و مُونس
    جبیب اللہؐ صادق ہے امیں ہے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خداوندِ مکان و لامکاں تُو
    خداوندِ زمین و آسماں تُو

    تری تخلیق ہیں سارے زمانے
    ہے مخلوقات کا روزی رساں تُو

    بلا کی دھوپ میں ننگے سروں پر
    کرم الطاف کا ہے سائباں تُو

    کہیں مجذوب کے دل میں بسا ہے
    کہیں سینۂ عاشق میں نہاں تُو

    کبھی منصور میں تُو بولتا ہے
    کبھی سرمد کی بنتا ہے زباں تُو

    ُبلا کر عرش پر محبوبﷺ اپنا
    بنا لیتا ہے اپنا راز داں تُو

    ہے تو ستّار بھی غفار بھی تُو
    ظفرؔ صدیق پر بھی مہرباں تُو
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    مرا عشق و عرفاں، مرا دین و ایماں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی
    مرے دل کا ارماں، مرے دُکھ کا درماں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی

    یہ ارشاد ہے انبیا اولیا کا، یہی قول مردانِ صدق و صفا کا
    حدیثِ نبیﷺ ہے یہی درسِ قراں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی

    خدا سے بعجز و ادب مانگتے ہیں، اُٹھائے ہیں دستِ طلب مانگتے ہیں
    سدا مانگتے ہیں سبھی جن و انساں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی

    مدینہ و مکّہ کی جانب سفر ہے، خدائی کا محبوب پیشِ نظر ہے
    رہِ عشق و مستی میں شمعِ فروزاں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی

    فضاؤں میں چہکار حمد و ثنا کی، ہواؤں میں مہکار حمد و ثنا کی
    خدا نے عطا کی مجھے بھی فراواں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی

    نبیﷺ سے مجھے عشق وارفتگی ہے، خدا سے مجھے پیار وابستگی ہے
    کرے ہے مرے دل میں ہر دم چراغاں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی

    ظفرؔ تیری حمد و ثنا سن رہے ہیں، نبی پاکؐ ربّ العلیٰ سن رہے ہیں
    بنا لے گی تجھ کو شہنشہ کا درباں، محبت نبیﷺ کی عبادت خدا کی
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خداوندِ جہاں، آقا و مولا
    خداوندِ زماں، آقا و مولا

    ’’عطا اسلاف کا جذبِ دروں کر‘‘
    وہی سوزِ نہاں، آقا و مولا

    ’’چہ نسبت خاک را با عالمِ پاک‘‘
    کہاں تُو، میں کہاں، آقا و مولا

    ترے محبوبﷺ کی اُمت کا پرچم
    رہے عظمت نشاں، آقا و مولا

    رہے سایہ کناں اُمت کے سر پر
    کرم کا سائباں، آقا و مولا

    مگن کرّوبیاں تیری ثنا میں
    طیور و انسِ و جاں، آقا و مولا

    ظفرؔ کو ہو عطا زورِ قلم بھی
    عطا زورِ بیاں، آقا و مولا
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خداوندا! ہمیں صدق و صفا دے
    مروّت، حلم دے، صبر و رضا دے

    تو محروموں کو بھی خوشیاں عطا کر
    مریضوں کو مرے مولا شفا دے

    سِکھا مہر و وفا، اہلِ جفا کو
    جو شیطاں ہیں انھیں انساں بنا دے

    دلوں کے بھید تو سب جانتا ہے
    تُو سنتا ہے اگر کوئی صدا دے

    ہمیں توفیق دے حمد و ثنا کی
    ہمیں بھی حُبِ محبوبِ خداؐ دے

    یہ نعمت اعلیٰ و ارفعٰ تریں ہے
    خدایا ہم کو عشقِ مصطفیٰﷺ دے

    ظفرؔ کی التجا تجھ سے ہے یارب!
    رُخِ محبوبﷺ مجھ کو بھی دکھا دے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خداوندا! نگہ، رحمت خدارا
    عطا کُن عشقِ احمدﷺ بے نوا را

    خدا کی یاد میرے دلنشیں ہے
    خدا کی یاد ہے دلکش دلآرا

    خدایا وصل کی نعمت عطا کر
    نہیں اب ہجر کی دوری گوارا

    خدا کا ذکر، محبوبِ خداؐ کا
    خدا نے میری نس نس میں اُتارا

    وہی چارا گرِ بے چارگاں ہے
    وہی حامی و ناصر ہے ہمارا

    نحیفوں کو وہ گرنے سے بچائے
    ضعیفوں کو وہ دیتا ہے سہارا

    ظفرؔ نے اللہ ہُو کَہ کر پکارا
    بھنور میں ہو گیا پیدا کنارا
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    یہی فرمانِ محبوبِ خدا ہے
    خدا معبود ہے، حاجت روا ہے

    خدا خالق ہے، مالک ہے، قوی ہے
    وہی قیّوم، دائم ہے، سدا ہے

    خدا لاثانی و بے مثل، یکتا
    وہ واحد، منفرد، سب سے جدا ہے

    خدا روزی رسانِ عالمیں ہے
    ہر اک نعمت وہی کرتا عطا ہے

    خدا کی عظمتوں کے ہیں مظاہر
    سمندر، کوہ و بن، صحرا، ہوا ہے

    درُود و نعت کی، حمد و ثنا کی
    خدائے مصطفیٰﷺ سنتا صدا ہے

    کرم کی اک نظر للّٰلہ ظفرؔ پر
    ترے محبوبﷺ کے در کا گدا ہے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھوں جدھر بھی تیرا ہی جلوہ ہے رُو برُو
    تُو میرے آس پاس ہے، تُو میرے چارسُو

    تیرے کرم سے ہیں مری سانسیں رواں دواں
    تیرے کرم سے میری رگوں میں رواں لہو

    ہر پل مرا گزرتا ہے تیری ہی یاد میں
    ہر دم زباں پہ رہتی ہے تیری ہی گفتگو

    ستّار تُو مرا ہے، تُو غفّار ہے مرا
    تُو چارا گر مرا ہے، مرا کارساز تُو

    بے بال و پر کو تُو نے عطا بال و پر کیے
    بے آبرو کو تُو نے عطا کی ہے آبرو

    تُو نے مجھے بھی عشقِ حبیبِ خداؐ دیا
    مدت سے تھی مجھے اسی نعمت کی جستجو

    مست و الست ہے، ترا مجذوب ہے ظفرؔ
    اس کی زباں سے، قلب سے جاری ہے اللہ ہُو
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خدا کے نام سے ہی ابتدا ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے
    خدا کا ذکر، ذکرِ جانفزا ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے

    خدائے پاک ربُّ العالمیں ہے، محمدﷺ رحمۃ اللعالمیں ہے

    حبیب اللہ محبوبِ خداؐ ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے

    خدا فرمائے اور ساری خدائی، فزوں تر ہو مقامِ مصطفائی
    مرا بھی یہ وظیفہ برملا ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے

    عطا اللہ نے کی اُنؐ کی محبت، سکھائی آپﷺ نے اللہ کی مِدحت
    عطائے کبریا و مصطفیٰﷺ ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے

    خدا کے آخری پیغام بر ہیں، خدا کے آپﷺ منظورِ نظر ہیں
    تعلق با خدا محکم سدا ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے

    مرے لب پر درُودوں کی صدا ہے، مرا منشور عشقِ مصطفیٰﷺ ہے
    خدا کی بندگی بھی بے ریا ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے

    درِ سرکارﷺ پر فضل خدا ہے، یہاں پر سائلوں کا جم گھٹا ہے
    ظفرؔ بھی آپﷺ کے در کا گدا ہے، خدائے مصطفیٰﷺ میرا خدا ہے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ

     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    میں لکھوں حمد ربِّ مصطفیٰﷺ کی
    میں لکھوں نعت محبوبِ خداؐ کی

    میں حمد و نعت باہم لکھ رہا ہوں
    ثنا سے حمد ہرگز نہ جدا کی

    جو لکھی نعت ختم المرسلیںﷺ کی
    خدا کی حمد سے ہی ابتدا کی

    محبت باہمی روزِ ازل سے
    شبِ معراج تجدیدِ وفا کی

    درُود اللہ جب بھیجے نبیﷺ پر
    گھڑی ہوتی ہے وہ فیض و عطا کی

    عطا کر دے ہمیں بھی عشقِ احمدﷺ
    خدا سے میں نے رو رو کر دعا کی

    ظفرؔ سرکارﷺ نے آسان کر دی
    گھڑی آئی جو مجھ پر اِبتلا کی
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    خدایا! نعتﷺ لکھنے کا شعور و آگہی دے دے
    درِ محبوبﷺ پر گزرے، مجھے وہ زندگی دے دے

    مجھے جور و جفا کے مرمریں ایوان ڈستے ہیں
    مجھے آقاﷺ کے نقشِ پا، مدینہ کی گلی دے دے

    میں حمد و نعت میں صبح و مسا مسرور رہتا ہوں
    درُودوں سے مزیّن، مجھ کو ذوقِ بندگی دے دے

    ترے محبوبﷺ کا میں نعت گو، تیرا ثنا گو ہوں
    خیالوں کو مرے تابندگی دے، دل کشی دے دے

    وہ جن کا بوریا تختِ شہی تھا، اُن کے صدقے میں
    قناعت کر عطا ہم کو، ہمیں پھر سادگی دے دے

    ترے محبوبﷺ کی اُمت ہوئی خوار و زبوں پھر سے
    ہمیں پھر سر بلندی دے، ہمیں پھر سروری دے دے

    ظفرؔ مانگو دعا یہ گڑ گڑا کر ربِّ اکبر سے
    ہمیں محبوبﷺ سے اپنے وہ پھر وابستگی دے دے
    ٭٭٭
    خزینۂ حمد و نعت ﷺ ۔۔۔ شیخ صدیق ظفرؔ
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں