1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیار کا سلسلہ نہیں ہوتا۔۔۔ زنیرہ گل (اصلاح طلب)

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏20 جون 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پیار کا سلسلہ نہیں ہوتا
    گر مجھے وہ ملا نہیں ہوتا
    درد سے آشنائی نا ہوتی
    وہ جو مل کر جدا نہیں ہوتا
    ان کو جانا تھا تو بتا دیتے
    ان سے پھر یہ گلہ نہیں ہوتا
    اب تو نظریں جھکائے رکھتے ہیں
    دید اب بر ملا نہیں ہوتا
    نیند اپنی حرام ہے اب تو
    خواب کا سلسلہ نہیں ہوتا
    ہم تو وحدانیت کے قائل ہیں
    ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
    گِر گئی گل جفا پرستوں میں
    مجھ سےپریہ گناہ نہیں ہوتا

    زنیرہ گل

     
    غوری اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پیار کا گل کھلا نہیں ہوتا​
    گر مجھے وہ ملا نہیں ہوتا​
    درد سے آشنانہیں ہوتے​
    وہ جو مل کر جدا نہیں ہوتا​
    ان کو جانا تھا تو بتا دیتے​
    ان سے پھر یہ گلہ نہیں ہوتا​
    اب تو نظریں جھکائے رکھتے ہیں​
    سامنا بر ملا نہیں ہوتا​
    نیند اپنی حرام ہے اب تو​
    خواب کا سلسلہ نہیں ہوتا​
    ہم تو وحدانیت کے قائل ہیں​
    ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا​
    گِر گئی گل جفا پرستوں میں​
    جرم یہ بارہا نہیں ہوتا​
    زنیرہ گل​
     
    غوری، شکیل احمد خان اور ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت تحریر ہے زنیرہ گل جی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     
  5. Tahir Abbas
    آف لائن

    Tahir Abbas ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    9
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    خوب
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب
     
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    تم اور فریب کھاؤ بیانِ رقیب سے
    تم سے تو کم گِلا ہے زیادہ نصیب سے
    گویا تمہاری یاد ہی میرا علاج ہے
    ہوتا ہے پہروں ذکر تمہارا طبیب سے
    بربادِ دل کا آخری سرمایہ تھی امید
    وہ بھی تو تم نے چھین لیامجھ غریب سے
    دھندلا چلی نگاہ دمِ واپسی ہے اب
    آ پاس آ کہ دیکھ لوں تجھ کو قریب سے
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    :)
     
  9. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    یہ آرزو تھی تجھے گل کے رو بہ رو کرتے
    ہم اور بلبل بیتاب گفتگو کرتے
    پیامبر نہ میسر ہوا تو خوب ہوا
    زبان غیر سے کیا شرح آرزو کرتے
    مری طرح سے مہ و مہر بھی ہیں آوارہ
    کسی حبیب کی یہ بھی ہیں جستجو کرتے
    ہمیشہ رنگ زمانہ بدلتا رہتا ہے
    سفید رنگ ہیں آخر سیاہ مو کرتے
    لٹاتے دولت دنیا کو میکدے میں ہم
    طلائی ساغر مے نقرئی سبو کرتے
    ہمیشہ میں نے گریباں کو چاک چاک کیا
    تمام عمر رفوگر رہے رفو کرتے
    جو دیکھتے تری زنجیر زلف کا عالم
    اسیر ہونے کی آزاد آرزو کرتے
    بیاض گردن جاناں کو صبح کہتے جو ہم
    ستارۂ سحری تکمۂ گلو کرتے
    یہ کعبے سے نہیں بے وجہ نسبت رخ یار
    یہ بے سبب نہیں مردے کو قبلہ رو کرتے
    سکھاتے نالۂ شبگیر کو در اندازی
    غم فراق کا اس چرخ کو عدو کرتے
    وہ جان جاں نہیں آتا تو موت ہی آتی
    دل و جگر کو کہاں تک بھلا لہو کرتے
    نہ پوچھ عالم برگشتہ طالعی آتشؔ
    برستی آگ جو باراں کی آرزو کرتے
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی یہ شعرو شاعری کی لڑی نہیں ہے
    میں نے اصلاح کے لیے شئیرنگ کی ہے
    آپ مہربانی فرما کر نئی لڑی میں شئرنگ کیجیے
     
  11. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ... وااااہ چھوٹی بحر کی غزل کی ایک عمدہ کاوش...
    کچھ چیزیں غور طلب ہیں
    "ہ" اور "ا" چونکہ ایک جیسی آواز رکھتے ہیں لہذا قافیے میں استعمال ہو سکتے ہیں لیکن مطلع میں اس بات کا اعلان ضروری ہوتا ہے کہ ایک قافیہ 'ا' کا اور دوسرا 'ہ' کا باندھا جائے، ورنہ اس کو عیب گردانا جاتا ہے کہ مطلع میں دونوں قافیے 'ا' کے ہوں اور بعد میں کسی اور شعر میں آپ 'ہ' کا قافیہ استعمال کریں ... یہ بہت معمولی بات ہے اور آج کل اکثر شعراء اس بات کا خیال نہیں کرتے لیکن اساتذہ نے اس کو عیب گردانا ہے.

    گِر گئی گل جفا پرستوں میں
    جرم یہ بارہا نہیں ہوتا
    گرنا اور گھرنا میں بہت فرق ہے... اب آپ یہ فیصلہ خود کرلیں کہ آپ کو گرنا ہے یا گھرنا :)
    دوسرا اس مقطع میں دونوں مصرعوں میں ربط واضح نہیں ہے... اس پر نظرثانی کر لیں

    ویسے میرا خیال ہے کہ یہ مصرع زیادہ بہتر تھا

    پیار کا سلسلہ نہیں ہوتا

    اس کو رکھنے سے قافیے والا عیب بھی دور ہو سکتا ہے ...
    اور
    'پیار کا گل کھلا نہیں ہوتا' سے زیادہ جاندار بھی ہے
    گل کھلنا یا کھلانا عام طور پر اچھے معنوں میں استعمال نہیں ہوتا یعنی یہ محاورہ عام بات چیت میں برائی کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے


    باقی اشعار خوب ہیں... اور اپنے کلام پر بار بار نظرثانی کرنا بہت اچھی عادت ہے ....زبردست
     
    Last edited: ‏2 جولائی 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم
    میں آپ کی مشکور و ممنون ہوں کہ آپ نے میرے لیے اس قدر وقت نکالا
    دعا گو ہوں
    اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین

    ایک بار پھر سے کوشش کرتی ہوں .......... شکریہ

    پیار کا مدعا نہیں ہوتا
    گر مجھے وہ ملا نہیں ہوتا
    درد سے آشنانہیں ہوتے
    وہ جو مل کر جدا نہیں ہوتا
    ان کو جانا تھا تو بتا دیتے
    ان سے پھر یہ گلہ نہیں ہوتا
    اب تو نظریں جھکائے رکھتے ہیں
    سامنا بر ملا نہیں ہوتا
    نیند اپنی حرام ہے اب تو
    خواب کا سلسلہ نہیں ہوتا
    ہم تو وحدانیت کے قائل ہیں
    ورنہ دنیا میں کیا نہیں ہوتا
    گِھر گئی گل جفا پرستوں میں
    جرم یہ بارہا نہیں ہوتا

    زنیرہ گل
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی بات نہیں... اس غزل میں کم اصلاح تھی سو میں نے مناسب سمجھا ...
    مطلع میں سلسلہ ہی بہتر ہے میرے خیال میں
    شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

    ایک دوسرے فورم پر ایک استاد محترم نے ایطا کا عیب کہا تھا اس لیے تدوین کی ضرورت پڑی

    ایک محترم نے تو یہ کمنٹس دیئے جس سے مجھے کافی مایوسی ہوئی اور آج آپ نے پھر سے ہمت بڑھائی
    شکریہ

    مجھے تو مومن خان کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔ بیچارے کی روح شرم کے مارے قبر کی مٹی میں اپنا منہ مار رہی ہوگی کہ میری زمین کے ساتھ انہوں نے کیا کیا۔
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    شاعری کی انجیل ’’بوطیقا‘‘میں لان جائنس کا قول ہے کہ ایک استاد نغمہ نگار میں بھی ہوتاہے،مگر اپنی نگارشات خاصہ وقت کے بعد پڑھیں تو وہ مکمل بیداری کے عالم میں اُن کی اصلاح کرتاہے۔آپ کی اصلاح نے آپ ہی کے لکھے کو چمکادیاہے،شاباش!اللہ کرے ذوقِ ادب اور زیادہ !!
    m.jpg
     
    Last edited: ‏2 جولائی 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    معذرت! لانجائنس کا قول ارسطو کی بوطیقا میں نہیں ، ڈاکٹرجمیل جالبی صاحب کی کتاب ’’ارسطو سے ایلیٹ تک‘‘ میں نظر سے گزراتھا۔
    1۔۔۔۔درد سے کچھ گلا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ترمیم ۔۔۔درد کا کچھ گلا نہیں ہوتا
    2۔۔۔۔نیند آنکھوں سے ہوگئی رخصت۔۔۔۔۔۔۔ترمیم۔۔۔نیند آنکھوں سے ہوئی رخصت
     
    Last edited: ‏3 جولائی 2018
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ .. بہت بہت شکریہ محترم

    جزاک اللہ خیرا کثیرا
     
  18. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے تو مومن خان کے لیے برا محسوس ہو رہا ہے۔ بیچارے کی روح شرم کے مارے قبر کی مٹی میں اپنا منہ مار رہی ہوگی کہ میری زمین کے ساتھ انہوں نے کیا کیا۔[/QUOTE]

    نا بی بی نا!مومنؔ ہوں کہ محسنؔ(محسن کاکوروی)،آتش ؔ ہوں یا ناسخ،دیاشنکر نسیم ہوں کہ میرحسن(سحرالبیان والے)انیسؔ ہوں کہ دبیرؔ یہ سب ہمارے اساتذۂ کرام ہیں، ہمیں اِنہی سے لینا ہے ، ہمیں اِنہی سے ملیگا ۔خارزارِ ادب میں جومشقتیں اِنہوں نے جھیلی ہیں ، ہمارے لیے ہی تھیں مگر جب بھی ہم اِن کے لگائے ہوئے باغوں سے خوشہ چینی کریں تو اِن کا حوالہ ضروردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کا نام رہ جائے گا،ہمارا مان بڑھ جائے گا۔
     
    Last edited: ‏3 جولائی 2018
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نا بی بی نا!مومنؔ ہوں کہ محسنؔ(محسن کاکوروی)،آتش ؔ ہوں یا ناسخ،دیاشنکر نسیم ہوں کہ میرحسن(سحرالبیان والے)انیسؔ ہوں کہ دبیرؔ یہ سب ہمارے اساتذۂ کرام ہیں، ہمیں اِنہی سے لینا ہے ، ہمیں اِنہی سے ملیگا ۔خارزارِ ادب میں جومشقتیں اِنہوں نے جھیلی ہیں ، ہمارے لیے ہی تھیں مگر جب بھی ہم اِن کے لگائے ہوئے باغوں سے خوشہ چینی کریں تو اِن کا حوالہ ضروردیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کا نام رہ جائے گا،آپ کا مان بڑھ جائے گا۔[/QUOTE]

    آپ شاید سمجھے نہیں یہ کمنٹس میرے نہیں بلکہ میری اس کاوش پر میرا مذاق اڑانے کے لیے معظم علی معظم صاحب نامی شخص نے کیے ہیں جسے پڑھ کر میرا حوصلہ ٹوٹا میں نے ابھی تو شروعات کی ہیں اسی فورم پر اور اس طرح کے کمنٹس وہ بھی برائے اصلاح پیش کیے گئے غزل پر عجیب لگے
     
    ًمحمد سعید سعدی اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    محترم پہلی ترمیم ٹھیک ہے لیکن دوسری ترمیم سے مصرع بحر سے گر رہا ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    آپ شاید سمجھے نہیں یہ کمنٹس میرے نہیں بلکہ میری اس کاوش پر میرا مذاق اڑانے کے لیے معظم علی معظم صاحب نامی شخص نے کیے ہیں جسے پڑھ کر میرا حوصلہ ٹوٹا میں نے ابھی تو شروعات کی ہیں اسی فورم پر اور اس طرح کے کمنٹس وہ بھی برائے اصلاح پیش کیے گئے غزل پر عجیب لگے[/QUOTE]

    ایسا کوئی ضابطہ میری نظر سے نہیں گزرا جہاں پر کسی بڑے یا استاد شاعر کی زمین میں اشعار کہنے سے منع کیا گیا ہو یا برا سمجھا گیا ہو بلکہ عام طور پر نئے کہنے والے کسی نہ کسی بڑے شاعر کی زمین پر ہی طبع آزمائی کرتے ہیں پریکٹس کے لئے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    شکیل احمد خان اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    اور مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ان صاحب نے ایطا کا مسئلہ کس طرح نکالا، جبکہ میری ناقص رائے کے مطابق ایطا کا مسئلہ ان کا مشورہ مان لینے کے بعد پیدا ہوا ہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کمنٹس میں نے آپ کو گفتگو میں بھیجے ہیں پڑھ لیجیے محترم
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم و معظم و مکرم ! آپ کا دیا لنک اب تک میری نظر سے گم تھا۔آگاہی کا شکریہ،واقعی اُردو کی یہ ویب(مجلسِ بحرین) اُردُو کے شایانِ شان ہے ۔
     
    Last edited: ‏4 جولائی 2018
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ
    یہ ویب سائٹ مجھ ناچیز کی ہی تیار کردہ ہے :)
    میرا مقصد طرحی نشستوں کے انعقاد کی نشان دہی تھا
     
    زنیرہ عقیل اور شکیل احمد خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:

    واہ بھئی واہ بلکہ واہ ،واہ ، واہ ! آپ سے ملکر بہت خوشی ہوئی۔
     
    Last edited: ‏4 جولائی 2018
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ جناب ،،، :)
     
  29. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    آپ جواب دینے میں بہت مستعد ہیں۔یہ خاص قدمأ کا وصف رہاہے۔اب خال خال ہے مگر قدراِس کی اب بھی وہی ہے کہ جوتھی۔
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    :) :)
    بس جناب جب تک آن لائن ہوتا ہوں....
    ویسے بہتر ہوگا کہ ہم دونوں اپنی گفتگو میں زنیرہ جی کی لڑی کا ستیاناس نہ کریں ... :)
     
    شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں