1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بینظیر بھٹو کے اصل قاتل کون ہیں؟

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از سید انور محمود, ‏2 ستمبر 2017۔

  1. سید انور محمود
    آف لائن

    سید انور محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2013
    پیغامات:
    470
    موصول پسندیدگیاں:
    525
    ملک کا جھنڈا:
    تاریخ: 2 ستمبر، 2017

    [​IMG]
    بینظیر بھٹو کے اصل قاتل کون ہیں؟

    پاکستان میں بھٹو خاندان واحد سیاسی خاندان ہے جس نے موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سیاست کی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ خود ذوالفقار علی بھٹو ایک آمر کے ہاتھوں پھانسی کے پھندئے سے لٹکا دیئے گئے، ان کے بعد 1985میں فرانس میں مقیم ان کے چھوٹے بیٹے شاہ نواز بھٹوکو اس کی اپنی بیوی ریحانہ سے زہر دلواکر موت کی آغوش میں پہنچادیا، بعد میں یہ کہانی سامنے آئی کے اس سازش میں بھی ضیاءالحق کا ہاتھ تھا، یہ بھی پتہ چلا کہ ضیاء الحق اور اس کی حکومت کے کارندوں نے شاہ نواز کی بیوی ریحانہ کی رہائی میں اصل کردار ادا کیا تھا۔ جنرل ضیا، بھٹو کو عدالت کے ذریعے قتل کرچکا تھا اس لئے اس الزام کو سچ تسلیم نہ کرنے کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے بڑئے صابزادئے مرتضی بھٹو کو 20 ستمبر 1996 کو کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں ان کے گھر کے سامنے ایک چلتے ہوئے روڈ پرعام لوگوں کی موجودگی میں ان کے سات ساتھیوں سمیت پولیس نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔ مرتضیُ بھٹو کے قتل میں اس وقت کی وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے شوہر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعلیٰ سندھ عبداللہ شاہ، ڈی آئی جی شعیب سڈل، ایس ایس پی واجد درانی، اے ایس پی رائے طاہر، اے ایس پی شاہد حیات، پولیس افسر شبیر قائمخانی اور آغا طاہر ملزم قرار دیئے گئے تھے۔ اس قتل کی تفتیش کرنے والے افسر کو اور دو دوسرئے پولیس اہلکاروں کوبھی تفتیش کے دوران قتل کردیا گیا اور پھرقاتل نامعلوم۔

    تقریباًً دس برس قبل 27 دسمبر 2007 کی شام کو پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو راولپنڈی میں ان پرہونے والے ایک دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق ہو گئیں تھیں، اس سے صرف دو ماہ قبل 18اکتوبر 2007کو جب بینظیر بھٹو اپنی جلاوطنی ختم کرکے کراچی پہنچیں اور ایک جلوس کی قیادت کرتی ہوئی مزار قائد جارہی تھیں تو کارساز کے علاقے میں ان کے جلوس پر دو خود کش بم دھماکے کیے گئے، ان دھماکوں میں بینظیر بھٹو تو بچ گیں تھیں لیکن 200 کے قریب ان کی پارٹی کے ورکر جاں بحق اورساڑھے پانچ سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ 31 اگست 2017 کو بینظیر بھٹو کے قتل کےتقریباً دس سال بعد انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے ان کےقتل کے مقدمے کا فیصلہ سنایا ہے، جس کے مطابق عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں گرفتار پانچ ملزمان کو باعزت بری کردیا ہے۔سابق سی پی او سعود عزیز اور سابق ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد کو جان بوجھ کر شواہد ضائع کر نے اور غفلت مجرمانہ برتنے پر مجموعی طور پر17/ 17 سال قید اور 10 / 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے کر جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے، گویا بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو کوئی سزا نہیں ہوئی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت اصل مجرموں کا سراغ لگانے میں قطعی ناکام رہی ہے، وہ یہ بھی معلوم کرنے میں ناکام رہی ہے کہ بینظیربھٹو کو قتل کروانے کی سازش کس نے تیار کی تھی اور یہ حملہ کیسے منظم کیا گیا تھا۔ تحریک طالبان پاکستان نے اس کی زمہ داری قبول کی تھی اور اس سے تعلق رکھنے والے پانچ افراد گرفتار بھی کئے گئے تھے لیکن عدالت نے ناکافی ثبوتوں کی وجہ سے انہیں بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ جن دو پولیس افسروں کو طویل المدت سزائیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انہیں غفلت برتنے اور جائے سانحہ کو دھلوانے کے سبب سزا دی گئی ہے۔تاہم اب تک یہ بات واضح نہیں ہو سکی کہ ان پولیس افسروں نے کس کی ہدایت پر یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام کیا تھا۔اس فیصلے کا ایک مضحکہ خیز پہلو یہ ہے دہشتگردوں کے سردارتحریک طالبان پاکستان کےسابق سربراہ بیت اللہ محسود کو بھی دیگر لوگوں کے علاوہ اشتہاری قرار دیاگیا ہے ۔ حالانکہ بیت اللہ محسود اگست 2009 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارا جاچکا ہے۔پاکستان کی عدالتی تاریخ میں بینظیر بھٹو قتل کیس جیسا عجیب فیصلہ نہیں آیا ہے، تعجب یہ ہے کہ اس مقدمہ میں یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ قاتل کون تھے۔

    پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ اس فیصلے میں انصاف نہیں کیا گیا۔ثبوت کےباوجود القاعدہ اور طالبان دہشتگردوں کی رہائی حیران کن ہے، دہشتگردوں کی رہائی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ۔فیصلےکےبعد آصفہ زرداری نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10سال بعد بھی ہم انصاف کے منتظر ہیں ، جو میری والدہ کے قتل میں ملوث ہیں وہ آج تک آزاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پرویز مشرف سے ان کے جرائم کا حساب نہیں لیا جاتا انصاف نہیں ملے گا۔جبکہ بینظیر بھٹو کی ایک قریبی ساتھی ناہید خان کی رائے میں کوئی بھی بینظیر کے قاتلوں کو پکڑنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ انکا کہنا تھا کہ’’پانچ سال پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت رہی تمام سکیورٹی ایجنسیاں اس حکومت کے ماتحت تھیں لیکن وہ بی بی کے قاتلو‌ں تک پہنچنے کے لیے کچھ نہ کر سکے‘‘۔پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ جن 5افراد کو بری کردیا گیا ہے ان میں سے تین نے سہولت کاری کا اقرار کرلیا تھا، سمجھ سے بالا ہے کہ انہیں کیسے بری کردیا گیا۔ عدالت کا بینظیر قتل کیس کا فیصلہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا، اقبال جرم کے باوجود سہولت کاروں کو بری کر کے اصل منصوبہ سازوں کو عدالت سے دور کردیا گیا، پرویز مشرف صدر مملکت تھے، ضلعی سطح کے افسر کو احکامات نہیں دے سکتے تھے، ان پر بینظیر بھٹو کو سکیورٹی نہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔

    ایسا کبھی سننے میں نہیں آیا کہ زرداری یا پیپلز پارٹی کا کوئی رہنماکبھی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت شریک ہوا ہو۔گزشتہ ہفتے احتساب عدالت سے آخری کرپشن ریفرنس سے رہائی کے بعد زرداری کا کہنا تھا کہ وہ عدالت کے ساتھ اس وقت تک بھاگتے ہیں جب تک وہ تھک نہیں جاتی۔اس طرح وہ اپنے آپ کو ایک ہوشیار سیاست دان کے طور پر پیش کرنا چاہتے تھے، جو یہ جانتا ہے کہ قانونی جنگ کیسے جیتی جاسکتی ہے۔تاہم ان کی یہ خوبی اپنی بیوی کے کیس میں نظر نہیں آئی۔بینظیر بھٹو کے قتل کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آگئی اور ان کے شوہر آصف علی زرداری صدر منتخب ہوئے لیکن وہ بینظیر بھٹوکے قتل کے پیچھے موجود شخص کو بے نقاب کرنے میں ناکام رہے۔ اس اہم مقدمے کے ایک مایوس کن فیصلے کے بعد یہ مقدمہ اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے اور یہ امیدیں ختم ہوگئیں ہیں کہ کبھی بینظیر بھٹو کےاصل قاتلوں کو سزا ملے گی۔ اس فیصلے میں جانبداری برتی گئی ہے اور اصل مجرموں کو سزا سے بچایا گیا ہے۔ عدالت نے کیوں نہیں یہ سوال اٹھایا کہ بینظیر بھٹو کےقتل کا فائدہ کس کو ہوا۔ جعلی وصیت کے زریعے پارٹی کی صدارت کس نے حاصل کی، بینظیر بھٹو کی انشورنس کس نے کلیم کی۔ آصف زرداری کئی مرتبہ اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ جانتے ہیں کہ بینظیر بھٹو کا قتل کس نے کیا لیکن اس بات کاعلم نہ ہوسکا کہ آخر کس وجہ سے وہ قاتل کا نام نہیں بتاتے۔ تمام تر حکومتی وسائل اور اختیارات کے باوجود آصف زرداری اب تک اس راز کو کیوں چھپائے بیٹھے ہیں، اس سوال کا جواب عدالت کو آصف زرداری کو بلاکر پوچھنا چاہیے تھا۔

    عدالتی فیصلہ آجانے کے باوجود اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بینظیربھٹو کے قتل کا معمہ اب بھی حل طلب ہے اور یہ معلوم ہونا ضروری ہے کہ بینظیر بھٹو کے اصل قاتل کون ہیں۔
     
    کنعان، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زبان خلق نقارہ خدا ہوتی ہے


    اونلی اینڈ ون زرداری
     
    پاکستانی55 اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میرا بھی یہی خیال ہے
     
    ناصر إقبال اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    میری رائے کے مطابق ،،، آصف علی زرداری،،، رحمان ملک ،،، خالد شھنشاہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں جب تک مجرم عدالت کے کٹہرے میں نہیں آتا تو اس وقت کی حکومت ہی ذمہ دار ہے
     
  6. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    مجرم کؤ عدالت کے کٹہرے میں کون لاے گا
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیاقت علی خان کے قاتل کو جو لایا تھا وہی بینظیر کے قاتل کو بھی کٹھرے میں لا کے کھڑا کر دےگا
     
  8. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بینظیر بھٹو نہیں مرتی تو آصف علی زرداری صدر پاکستان منتخب نہیں ہوتے """"
     
  9. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    آرمی اسٹیبلشمنٹ نے طالبان کے ساتھ مل کر اور کوئی بھروسہ نہیں کہ زرداری بھی اس میں شامل ہوں
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محترم آپ کے کہنے کا مقصد ہے کہ پرویز مشرف کے سر جاتا ہے یہ سب کچھ؟
     
  11. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پرویز مشرف ؟
    وہ تو صرف ایک مہرہ تھا آئی ایس آئی کے سامنے اس کی کیا حیثیت
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    نو ڈاؤٹ بھٹو بہت ذہین اور بڑا عوامی لیڈر تھا لیکن بدقسمتی سے ایک کھوتا خور قوم میں پیدا ہو گیا جنہیں مجھے کیوں نکالا
    اسکے بعد بینظیر بھٹو ایک بڑی لیڈر اور کرشماتی شخصیت تھی
    بلاول کی تربیت میں مسٹر ٹن پرسنٹ کا ہنڈرڈ پرسنٹ رول ہے نتیجہ آپکے سامنے ہے آدھا تیتر آدھا بٹیر
    تقریروں میں وہ بینظیر بننے کی کوشش کرتا ہے اور سیاست وہ زرداری کی کر رہا ہے، نتیجہ: آدھی بینظیر آدھا زرداری
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  14. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بھٹو کی حماقتیں مختلف ہیں، بھٹو منتقم مزاج اور جاگیردارانہ شخصیت کا مالک تھا، اسے صرف اپنا مفاد عزیز تھا، آئین منظور ہوتے ہی اس نے سات ترامیم کرکے اس کا حلیہ بگاڑ دیا تھا، اتفاق حاصل کرنے کے لئے اس نے پہلے آئین منظور کروایا اور اس کے فورا بعد ترامیم کرکے اصل آئینکی روح بگاڑ دی تھی، حزب اختلاف کے رہنماؤں کو قتل کروایا، مفتی محمود کو ڈنڈا ڈولی کرکے اسمبلی ہال سے باہر پھینک دیا گیا، الیکشن میں دھاندلی اس لئے کی گئی کہ ٹو تھرڈ میجارٹی کی بنیاد پر اپنی آمریت کو مستحکم کیا جائے، لیکن قصوری کا قتل اس کے گلے کا پھندا بن گیا، اسے کہتے ہیں مکافات عمل
     
  15. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلی پوسٹ پر آپ نے بھٹو کو ذہین اور عوامی لیڈر کہا اور اگلی ہی پوسٹ پر اسے آسمان سے زمین پر دے مارا
     
  16. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بھٹو نے ان گنت قتل کرواے اور بھٹو درحقیقت ایک بدترین جمہوری ڈکٹیٹر تھا
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے سنا ہے کہ بلاول زرداری اپنی ماں کے قاتلوں کو پھانسی پر اس لیے نہیں لٹکانا چاہتے کہ ان کے سر سے باپ کا سایہ بھی ختم ہو جائےگا
     
  18. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    زرداری ڈاکو ہے، یہ تو مجھے معلوم تھا """ وہ نالائق بھی ہے، اس بات کا اندازہ نہیں تھا
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہو گی
     
  20. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    نوازشریف کو توختم کردیا گیاتھا،اسکی سیاست ختم ہونے کا جشن بھی منا لیاگیا تھا، اور اب زرداری کی باری آ گئی تھی، لیکن یہ اچانک کیا ہوا کہ (سیاسی طورپرمرے ہوئے) نوازشریف کے خلاف لڑنے اوراس کا چئیرمین سینیٹ روکنےکےلئےزرداری کی مدد مانگنا پڑگئی؟ کوئی چلہ کرکے بتائے ۔ ماراوئےڈپٹی
    [​IMG]

    [​IMG]
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے اینٹی فوج اور پاکستانیوں کو تو نواز شریف کی نئی حرکت پر انکا احسان مند ہونا چاہیے
     
  22. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آصف زرداری اور نواز شریف کے مفادات ایک جیسےہی ہیں اسلیے یہ دونوں ایک دوسرئے سےبہت مخلص بنے ہوئے ہیں،
     

اس صفحے کو مشتہر کریں