1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہیموفیلیا اے کے علاج میں انقلابی پیش رفت

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏18 دسمبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لندن: برطانوی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہیموفیلیا اے کے مرض کے علاج کا ایک طریقہ وضع کیا ہے جس کے نتائج بقول ان کے ’ ہوش ربا‘ ہیں۔

    ہیموفیلا اے ایک جینیاتی مرض ہے جس کے مریض خون روکنے یا جمانے والے ایک اہم پروٹین سے عاری ہوتے ہیں اور ان کی چوٹ سے مسلسل خون بہتا رہتا ہے۔ برطانیہ میں نیشنل ہیلتھ سروسز (این ایچ ایس) نے دیگر اداروں کے اشتراک سے جین تھراپی وضع کی ہے اور اس کے حیرت انگیز نتائج اس وقت سامنے آئے جب مریض قریباً نارمل ہوگئے۔


    اگرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے مریضوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن یہ کمیاب مرض زندگی بھر کا روگ بن جاتا ہے۔ اس ضمن میں 29 سالہ جیک عمر کا علاج کیا گیا جنہیں معمولی چوٹ کے بعد بھی مسلسل خون بہنے کی شکایت تھی۔ ان کے جسم میں خون جمانے والا ایک عنصر فیکٹر ایٹ پیدائشی طور پر غائب تھا۔ یہاں تک کہ چہل قدمی کرنے پر بھی ان کے جوڑوں سے خون بہتا اور وہ دھیرے دھیرے گٹھیا کا شکار ہورہے تھے۔

    زندہ رہنے کے لیے جیک عمر ہفتے میں تین مرتبہ فیکٹر ایٹ کے ٹیکے استعمال کررہے تھے لیکن فروری 2016 میں ان کی جین تھراپی شروع ہوگئی۔ اب وہ کہتے ہیں کہ مجھے نئی زندگی مل گئی ہے اور میں اب بہت سارے کام کرسکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل وہ 500 میٹر بھی نہیں چل سکتے تھے لیکن اب دو، تین اور چار میل تک آسانی سے چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ میں ایک جدید ترین روبوٹ بن گیا ہوں۔

    جین تھراپی

    اس کامیاب جینیاتی علاج میں ایک تبدیل شدہ وائرس استعمال ہوا ہے جس میں فیکٹر ایٹ بنانے کی ہدایات ہیں ۔ یہ وائرس سیدھا انسانی جگر کو ہدایات دیتا ہے کہ وہ فیکٹر ایٹ بنائے اور جگر خاموشی سے اس پر عمل کرتا ہے۔ اس ضمن میں 13 مریضوں کو ہیموفیلیا جین تھراپی سے گزارا گیا تو ایک سال بعد 11 مریضوں کا جسم فیکٹر ایٹ بنانے لگا۔ ان تمام آزمائشوں کے نگرانی پروفیسر جان پاسی نے کی جو لندن میں بارٹس اینڈ کوئین میری یونیورسٹی کے سائنسدان ہیں۔

    ڈاکٹر جان پاسی کا کہنا تھا کہ یہ ایک اہم ترین پیش رفت ہے جس میں مریضوں کی اکثریت نارمل ہوگئی اور وہ ہیموفیلیا سے پاک ہوگئے۔

    اس ضمن میں 9 مریضوں کا طبی احوال نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع کرادیا گیا ہے تاہم یہ جاننے میں وقت لگے گا کہ جین تھراپی کتنے عرصے تک مؤثر رہے گی۔
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اگرچہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایسے مریضوں کی تعداد بہت کم ہے لیکن یہ کمیاب مرض زندگی بھر کا روگ بن جاتا ہے۔--- (کامیاب)
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جس چیز کا مطلب معلوم نہ ہو ہوشیاری زیادہ نہیں کرنی چاہیے ورنہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    کامیاب مرض کبھی زندگی میں سنا ہے؟
    کمیاب کا مطلب یہاں کچھ اور ہے
    کمیاب کے معنی
    بے بُہتات
    بے کَثرَت
    دشواری سے
    غير معمولي
    غیر موجود
    قَليلُ المِقدار
    نادر الوجود
    کم تر
    کم ملنے والا
    کمي کے ساتھ
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سادہ الفاظ میں لکھیں ،،، ہوشیاری کے ساتھ
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون رشید بھائی کچھ لوگ اپنا تمسخر خود بناتے رہتے ہیں اور اپنے استہزائیہ رویے سے اپنی تضحیک کروا کر ہی دم لیتے ہیں اپنی بے وقری پر شرمندہ ہونے کی بجائے اوچھے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں پہلے بھی اس شخص کو سمجھا چکی ہوں کہ ٹائپنگ مسٹیک کی اہمیت مذہبی پوسٹ پر قرآن و حدیث کے حوالے سے ہو یا کوئی اصلاحی تحریر ہو جس میں غلطی کی وجہ سے فقرے کا مطلب تبدیل ہو جاتا ہوتو سمجھ میں آتی ہے یہ بلا وجہ اردو دان بننے سے بہتر ہے آپ اپنی پوسٹنگ کرتے رہیں جس چیز کا مطلب معلوم نہ ہو ہوشیاری زیادہ نہیں کرنی چاہیے ورنہ شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    کامیاب مرض کبھی زندگی میں سنا ہے؟
    کمیاب کا مطلب یہاں کچھ اور ہے
    کمیاب کے معنی
    بے بُہتات
    بے کَثرَت
    دشواری سے
    غير معمولي
    غیر موجود
    قَليلُ المِقدار
    نادر الوجود
    کم تر
    کم ملنے والا
    کمي کے ساتھ
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی نہیں جانتا آپ کیا لکھتی ہو آسان لفظ میں لکھیں ،،، شکریہ
     
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ہمیشہ غصہ آپ کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں ہے ،،
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بلا وجہ ہر پوسٹ پر اعتراض
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اردو کی کوئی غلطی ہو تو بتائیے
     
  10. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    بے وقری ہے یا بے توقیری ،،،،
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بے وقری کے معنی ہیں اوچھا پن بے قدری یا بے وقعتی دوسرے الفاظ میں ذلت رسوائی
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    در اصل یہ بات آپ نے محترم کو سمجھانی تھی جو ہر وقت ٹائپنگ کی غلطیاں گنواتا رہتا ہے
    اگر آپ اسی پوسٹ پر جناب کے کمنٹس پڑھ لو تو شاید آپ کو بھی سمجھ آجائے کہ یہاں کیا چل رہا ہے
    اخباری خبر پر بھی جناب اردو کی غلطیاں نکال کر نیچا دکھانے کی کوشش میں لگے ہیں
    ہالاںکہ اردو انکی اپنی غلط ہے
    رہی بات لغت کی تو مجھے اردو سے محبت ہے اور اسی وجہ سے میں مطالعہ کرتی رہتی ہوں
    سب کہتے ہیں کہ تخیل بہت اچھا ہے مگر شاعری میں وزن کے گر سے نا آشنا ہونے کی وجہ سے مار پڑتی ہے
    ایک بار وزن کا طریقہ سیکھ لوں یہی خواہش ہے
    ہماری اردو پر میرا آنا ہی اردو کی وجہ سے تھا
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    فکر مت کریں ،،،
     

اس صفحے کو مشتہر کریں