1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شکست فاتحانہ؟

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از جعفررضا, ‏20 دسمبر 2016۔

  1. جعفررضا
    آف لائن

    جعفررضا ممبر

    شمولیت:
    ‏14 دسمبر 2016
    پیغامات:
    65
    موصول پسندیدگیاں:
    36
    ملک کا جھنڈا:
    جون ایلیانے کہاتھا

    میں بھی بہت عجیب ہوں اتناعجیب ہوں کہ بس

    خود کو تباہ کرلیا اور ملال بھی نہیں

    جون بھائی کے اس شعرپرکوئی پورااترے یانہ اترے۔۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم سوفیصدپورااترتی ہے۔۔ بھلاکوئی تصورکرسکتاہے۔۔ آسٹریلیاسے ہارنے کے بعد ہم شکست کاجشن منائیں گے۔۔۔ اپنی ہارکو’’شکست فاتحانہ‘‘ کانام دیں گے۔۔ کوئی ان بھنگڑے ڈالنے اورتعریف کے ڈونگرے برسانے والوں کوبتائے شکست ۔۔۔۔۔ شکست ہوتی ہے اور تاریخ میں شکست ہی لکھی جاتی ہے۔۔ آج بھی کوئی اعدادوشمار کی جدول دیکھے تواس میں یہی لکھاہوگا برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیانے پاکستان کوہرادیا۔۔ کرکٹ رینکنگ میں اگرکوئی فرق پڑے گاتومقابلے کے نتیجے سے پڑے گا۔۔ یاد رکھنے کی بات یہ ہے مقابلے ٹیموں کے درمیان ہوتے ہیں افراد کے درمیان نہیں۔۔ جب تک ٹیم اجتماعی طورپرنہیں کھیلتی نتیجہ مثبت نہیں نکل سکتا۔۔ ایک یادوافراد پرتکیہ کرکے جیتنے کے خواب ۔۔ محض خواب ہی ہوتےہیں ایسے خواب جو کبھی تعبیرآشنانہیں ہوتے۔۔ اسدشفیق نے بے مثال کارکردگی دکھائی مگر وہ فتح نہیں دلاسکی اگرباقی کھلاڑی بھی اسی جیسی بلے بازی کرتے تومقابلہ پاکستان جیت سکتاتھا۔ اس کےساتھ یہ بھی قابل ذکرہے اسدشفیق منزل کے قریب پہنچ کرکیوں آؤٹ ہوئے یہی وقت تھاجب انہیں سنبھل سنبھل کرپھونک پھونک کراور ہرایک گیندکواس کے سوچ سمجھ کرکھیلناتھا۔۔ کھلاڑی کوصرف کھیل نہیں ۔۔ کھیل کے حالات کے مطابق کھیلناچاہیئے۔۔
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. چھٹا انسان
    آف لائن

    چھٹا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2016
    پیغامات:
    1,962
    موصول پسندیدگیاں:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل صحیح کہا آپ نے ہمارے کھلاڑی دباؤ میں نہیں کھیل سکتے
    جب تک شکست یقینی تھی کھلاڑی بغیر کسی دباؤ کے کھیلتے رہے اور اچھا بھی کھیلے مگر جیسے ہی فتح قریب ہونے لگی تو دباؤ بڑھنے لگا اور اسد شفیق غلطی کر بیٹھا
    رہی بات شکست کو فتح قرار دینا تو یہ تو ہماری میڈیا کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے کسے ہیرو بنانا ہے اور اسی کو کب کہاں اور کیسے زیرو بنانا ہے ، چٹکیوں میں کرتے ہیں
     
    سعدیہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سيد لبيد غزنوي
    آف لائن

    سيد لبيد غزنوي ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2016
    پیغامات:
    282
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    ملک کا جھنڈا:
    جون ایلیا تو بہت پہلے فرما گئے ہیں۔۔
    اور عمل کرنے کے لیے بھی تو کوئی ہونا چاہیے ۔۔اور پاکستانی کرکٹ ٹیم یہ نہیں کرے گی تو کون کر ے گا ۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں