1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شعر مکمل کریں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏5 ستمبر 2006۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    لو ہوچکی شفا کہ مداوائے دردِ دل
    اب دسترس سے تیری بھی باہر لگے مجھے
    ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
    رہتا ہے سدا چاک، گریبانِ سحر بھی
     
  2. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    تنہا ترے ماتم میں نہیں شام سیہ پوش
    رہتا ہے سدا چاک، گریبانِ سحر بھی
    - - - - -
    دکھ فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں
     
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    دکھ فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیں
    دل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیں
    آج تک اپنی بیکلی کا سبب
    خود بھی جانا نہیں کہ تجھ سے کہیں
    احمد فراز

    اُس نے زنجیر کر کے رکّھا ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اُس نے زنجیر کر کے رکّھا ہے
    ہم سے وہ بے خبر رہے گا کیا؟

    - - - -

    جو ٹھن گئی ہے تو یاری پہ حرف کیوں آئے​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    جو ٹھن گئی ہے تو یاری پہ حرف کیوں آئے
    حریف جاں کو کبھی طعن آشنائی نہ دوں ۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جس کو طوفان سے الجھنے کی ہو عادت محسن
     
    بہادر انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شاہدندیم
    آف لائن

    شاہدندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2013
    پیغامات:
    4,145
    موصول پسندیدگیاں:
    338
    ملک کا جھنڈا:
    جس کو طوفاں سے الجھنے کی ہو عادت محسن
    ایسی کشتی کو سمندر بھی دعا دیتا ہے
    ---------------------------------
    وہ خوشبو کا بدن تھا ہم اسے تصویر کیا کرتے
     
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    صفی مدحت سرا ہم اس کے سب اپنی جگہ لیکن
    وہ خوشبو کا بدن تھا ہم اسے تصویر کیا کرتے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    دولت سے محبت تو نہیں تھی مجھے لیکن
     
  8. شاہدندیم
    آف لائن

    شاہدندیم ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2013
    پیغامات:
    4,145
    موصول پسندیدگیاں:
    338
    ملک کا جھنڈا:
    دولت سے محبت تو نہیں تھی مجھے لیکن
    بچوں نے کھلونوں کی طرف دیکھ لیا ہے
    ---------------------
    بارہا ہم جن سے گلزاروں کو مہکانے گئے
     
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اب بھی ان یادوں کی خوشبو ذہن میں محفوظ ہے
    بارہا ہم جن سے گلزاروں کو مہکانے گئے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم نیند کی چادر میں لپٹے ہوئے چلتے ہیں
     
  10. اخری انسان
    آف لائن

    اخری انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    192
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    ہم نیند کی چادر میں لپٹے ہوئے چلتے ہیں
    اس بھیس میں اب ہم سے ملنا ہو تو آ جانا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نہیں مروں گا کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
     
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    نہیں مروں گا کسی جنگ میں یہ سوچ لیا
    میں اب کی بار محبت میں مارا جاؤں گا
    --------------------------------------
    نہ اپنے ضبط کو رسوا کرو ستا کے مجھے
     
  12. اخری انسان
    آف لائن

    اخری انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    192
    موصول پسندیدگیاں:
    42
    ملک کا جھنڈا:
    نہ اپنے ضبط کو رسوا کر ستا کے مجھے
    خدا کے واسطے دیکھو نہ مسکرا کے مجھے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھے
     
  13. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہیں اور بھی دنیا میں سخنور بہت اچھّے
    کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے اندازِ بیاں اور
    ---------------------------------------
    دکھاکے رشتہ کسی جوتشی سے پوچھا تھا​
     
  14. مالا
    آف لائن

    مالا ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2013
    پیغامات:
    381
    موصول پسندیدگیاں:
    194
    گئی ہیں سال کے رشتے میں بیس بار گرہ
    ابھی حساب میں باقی ہیں سو ہزار گرہ
    گرہ کی ہے یہی گنتی کہ تا بہ روزِ شمار
    ہوا کرے گی ہر اک سال، پیش کار گرہ
    یقین جان! برس گانٹھ کا جو ہے تاگا
    یہ کہکشاں ہے کہ ہیں اس میں بے شمار گرہ
    گرہ سے اَور گرہ کی امید کیوں نہ پڑے
    کہ ہر گرہ کی گرہ میں ہیں تین چار گرہ
    دکھاکے رشتہ کسی جوتشی سے پوچھا تھا
    کہ دیکھو کتنی اٹھالائے گا یہ تار گرہ
    کہا کہ چرخ پہ ہم نے گنی ہیں نو گرھیں
    جو یاں گنیں گے تو پاویں گے نو ہزار گرہ
    خود آسماں ہے مہا راجا راؤ پر صدقے
    کرےگا سیکڑوں، اس تار پر نثار گرہ
    وہ راؤ راجا بہادر کہ حکم سے جن کے
    رواں ہو تار پہ فی الفور دانہ وار گرہ
    انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے سال بہ سال
    کہ لائے غیب سے غنچوں کی نو بہار گرہ
    انہیں کی سالگرہ کے لئے بناتا ہے
    ہوا میں بوند کو ابرِ تگرگ بار گرہ
    انہیں کی سالگرہ کی یہ شادمانی ہے
    کہ ہو گئے ہیں گہرہائے شاہوار گرہ
    انہیں کی سالگرہ کے لئے ہے یہ توقیر
    کہ بن گئے ہیں ثمرہائے شاخسار گرہ
    سن، اے ندیم! برس گانٹھ کے یہ تاگے نے
    تجھے بتاؤں کہ کیوں کی ہے یہ اختیار گرہ
    پئے دعائے بقائے جنابِ فیض مآب
    لگےگی اس میں ثوابت کی استوار گرہ
    ہزار دانہ کی تسبیح چاہتا ہے یہی
    بلامبالغہ درکار ہے ہزار گرہ
    عطا کیا ہے خدا نے یہ جاذبہ اس کو
    کہ چھوڑتا ہی نہیں رشتہ زینہار گرہ
    کشادہ رخ نہ پھرے کیوں جب اس زمانے میں
    بچے نہ از پے بندِ نقابِ یار گرہ
    متاعِ عیش کا ہے قافلہ چلا آتا
    کہ جادہ رشتہ ہے اور ہے شتر قطار گرہ
    خدا نے دی ہے وہ غالبؔ کو، دستگاہِ سخن
    کروڑ ڈھونڈ کے لاتا ہے خاکسار گرہ
    کہاں مجالِ سخن؟ سانس لے نہیں سکتا
    پڑی ہے دل میں مرے، غم کی پیچ دار گرہ
    گرہ کا نام لیا پر نہ کرسکا کچھ بات
    زباں تک آ کے، ہوئی اُور استوار گرہ
    کھلے یہ گانٹھ تو البتّہ دم نکل جاوے
    بری طرح سے ہوئی ہے گلے کا ہار گرہ
    اِدھر نہ ہوگی توجہ حضور کی جب تک
    کبھی کسے سے کھلےگی نہ زینہار گرہ
    دعا ہے یہ کہ مخالف کے دل میں از رہِ بغض
    پڑی ہے یہ جو بہت سخت نابکار گرہ
    دل اس کا پھوڑ کے نکلے بہ شکل پھوڑے کی
    خدا کرے کہ کرے اس طرح اُبھار گرہ
     
  15. مالا
    آف لائن

    مالا ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2013
    پیغامات:
    381
    موصول پسندیدگیاں:
    194
    وفا کریں گے نبھائیں گے بات مانیں گے
     
  16. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    تمھارے خط میں نیا اک سلام کس کا تھا
    نہ تھا رقیب تو آخر وہ نام کس کا تھا

    وہ قتل کرکے مجھے ہر کِسی سے پوچھتے ہیں
    یہ کام کس نے کیا یہ کام کس کا تھا

    وفا کریں گے ،نبھائیں گے ،بات مانیں گے
    تمھیں بھی یاد ہے یہ کلام کس کا تھا


    رہا نہ دل میں وہ بیدرد اور درد رہا
    مقیم کون ہوا ، مقام کس کا تھا

    نہ پوچھ کچھ تھی کسی کی وہاں آؤ بھگت
    تمھاری بزم میں کل اہتمام کس کا تھا

    ہمارے خط کے تو پُرزے کیے،پڑھا بھی نہیں
    سُنا جو تو نے بدل وہ پیام کس کا تھا

    انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہور
    جو لطفِ عام وہ کرتے تو نام کس کا تھا

    ہر اک سے کہتے ہیں داغ بے وفا نکلا
    یہ پوچھے اُن سے کوئی وہ غلام کس کا تھا
    داغ
    -----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
    ہم فقیروں سے بے ادائی کیا
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. دوسرا انسان
    آف لائن

    دوسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏6 نومبر 2016
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ہم فقیروں سے بے ادائی کیا
    آن بیٹھے جو تم نے پیار کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ابھی ایک دم میں زباں چلنے سے رہ جاتی ہے
     
  18. امین عاصم
    آف لائن

    امین عاصم ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    61
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی ایک دم میں زباں چلنے سے رہ جاتی ہے
    درد دل کیوں نہیں کرتا ہے تو اظہار ہنوز
    (میر تقی میر)
    ----------------
    تری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    بہت مشکل ہے دنیا کا سنورنا
    تیری زلفوں کا پیچ و خم نہیں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    عادت اس کی بھی آدمی سی ہے
     
  20. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر
    اس کی عادت بھی آدمی سی ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    سیراب ہو کے شاد نہ ہوں رہروان شوق
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. آزاد حسین
    آف لائن

    آزاد حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2016
    پیغامات:
    51
    موصول پسندیدگیاں:
    27
    ملک کا جھنڈا:
    سیراب ہو کے شاد نہ ہوں رہروان شوق
    رستے میں تشنگی کا سمندر بھی آئیگا
    ------------

    روداد عشق اس لئے اب تک نہ کی بیاں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. رازق شاد
    آف لائن

    رازق شاد ممبر

    شمولیت:
    ‏31 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    6
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    ابھی جامِ عمر بھرا نہ تھا ، کفِ دستِ ساقی چھلک پڑا
    رہیں دل کی دل ہی میں حسرتیں کہ نشاں قضا نے مٹا دیا

    کیا ساقی کو فاع پر باندھا گیا ہے ؟
     
    خزاں رسیدہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. سيد خادم سبحان ڈاڈاھی
    آف لائن

    سيد خادم سبحان ڈاڈاھی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جون 2017
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سلسلہ بھترین تہا
     
  24. خزاں رسیدہ
    آف لائن

    خزاں رسیدہ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جولائی 2017
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جی بہت بہترن تھا ماشأاﷲ
     
  25. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    رودادِ عشق اس لیے اب تک نہ کی بیاں
    دل میں جو درد ہے وہ زباں پر بھی آئے گا

    - - - - - -

    وہ رات کا بے نوا مسافر، وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر
     
  26. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    وہ رات کا بے نوا مسافر وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصرؔ
    تری گلی تک تو ہم نے دیکھا تھا پھر نہ جانے کدھر گیا وہ
    ناصر کاظمی
    -----------
    میں ہوش میں تھا تو پھر اس پہ مر گیا کیسے؟
     
  27. آصف احمد بھٹی
    آن لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    میں ہوش میں تھا تو پھر اس پہ مر گیا کیسے
    یہ زہر میرے لہو میں اتر گیا کیسے

    - - - - -

    منظُورمجھے شکوۂ بیدادِ بُتاں ہے
     
  28. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:

    منظُورمجھے شکوۂ بیدادِ بُتاں ہے
    لِلہ بتا دے کوئی الله کہاں ہے

    اکبر الہ آبادی

    ---------

    میں ایک دریا کے پار اترا تو میں نے دیکھا​
     
  29. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    ایک اور دریا کا سامنا تھامنیر مجھ کو
    میں ایک دریاکےپاراترا تو میں نے دیکھا



    تری یادگار تھی اک خلش، تری یادگار بھی اب نہیں
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    تجھے کیا خبر مہ و سال نے ہمیں کیسے زخم دیئے یہاں
    تری یادگار تھی اک خلش، تری یادگار بھی اب نہیں
    جون
    -----
    جو رکے تو کوہِ گراں تھے ہم، جو چلے تو جاں سے گزر گئے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں