1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

صارفین کی تفصیل

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏15 دسمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جمعہ 15 دسمبر 2006 بوقت 2:30 ہماری اردو پر کل 314 مندرج صارفین ہیں اور انکی تفصیل کچھ یوں ہے
    اول نمبر پر عبدالجبار ہیں 3668 پیغامات کے ساتھ
    دوم نمبر پر نعیم ہیں 2072 پیغامات کے ساتھ
    سوئم نمبر پر ع س ق ہیں 1128 پیغامات کے ساتھ
    1000 سے زائد پیغامات - 4 صارفین
    500-999 پیغامات - 7 صارفین
    300-499 پیغامات - 4 صارفین
    100-299 پیغامات - 16 صارفین
    50-99 پیغامات - 12 صارفین
    10-49 پیغامات - 38 صارفین
    5-9 پیغامات - 16 صارفین
    2-4 پیغامات - 29 صارفین
    صرف 1 پیغام - 32 صارفین
    کوئی پیغام نہیں - 156 صارفین

    اس بنا پر منتظمین سے گزارش ہے کہ جن صارفین کے پیغامات 10 سے کم ہیں اور 3 ماہ سے کوئی نیا پیغام نہیں آیا انہیں ختم کر دیا جائے تاکہ ہم اپنے آپ کو جھوٹی تسلیاں نہ دیں کہ صارفین تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام و علیکم!

    سب سے پہلے تو واصف بھائی کا بہت بہت شکریہ۔ میں اُن مشکور و ممنون ہوں جو اُنہوں نے صارفین کی تفصیل درج کی۔

    دوسری بات:

    واصف بھائی! ابھی ہمیں وقت ہی کتنا ہُوا ہے۔ جو صارفین ابھی نہیں لکھ رہے، وہ کبھی بھی واپس آ سکتے ہیں، اور ایسا ہُوا بھی ہے۔ آپ عاشی صاحبہ کو لیں لیں کہ اُن کی شمولیت 10 جون 2006ء کو ہُوئی اور اُنہوں نے پہلا پیغام 31 اگست 2006ء کو ارسال کِیا۔ یعنی شمولیت سے 81 دن بعد مطلب تقریباَ 3 ماہ بعد اُن کا پہلا پیغام آیا۔ اسی طرح سعدیہ جی نے شمولیت سے تقریباً ایک ماہ بعد لکھنا شروع کِیا۔ ایسی اور بھی چند مثالیں ہوں گی۔

    اور کسی کے نام کا بنا ہُوا اکاؤنٹ ختم کرنا مناسب نہیں۔ کیوں کہ کچھ لوگ صرف اس لئے اپنا اندراج کرواتے ہیں کہ وہ ابھی لکھ نہیں سکتے یا لکھنا نہیں چاہتے، لیکن چاہتے ہیں کہ اُن کے نام سے کوئی اور صارف نہ بن جائے، تاکہ بعدازاں اگر وہ لکھنا چاہیں تو اپنے نام سے ہی لکھ سکیں۔ اور اگر اُن کا اکاؤنٹ ختم کر دیا جائے تو بعدازاں ہم سے شکوہ بھی کر سکتے ہیں۔

    کسی بھی فورم پر کوئی بھی بغیر کسی وجہ کے اپنا اکاؤنٹ نہیں بناتا، اُس کی ٹھوڑی بہت دلچسپی ضرور ہوتی ہے۔ اور وہ دلچسپی دوبارہ کبھی بھی جاگ سکتی ہے۔ :)

    ہاں جو اشتہاری صارفین ہوتے ہیں اُنہیں بروقت ختم کر دیا جاتا ہے۔‌ کئی بار تو آپ ہی اطلاع کر کے بتاتے ہیں کہ فلاں اشتہاری صارف بنا ہے اُسے ختم کیا جائے۔ :)

    تیسری بات:

    واصف بھائی! یہاں جو لوگ بھی تسلسل سے لکھ رہے ہیں اور “ہماری اُردو“ کو ہماری اُردو (اپنی ویب سائٹ) سمجھتے ہیں (جیسا کہ ماشاءاللہ آپ ہیں) وہ بخوبی آگاہ ہیں، کہ “ہماری اُردو“ کہاں کھڑی ہے۔ اور سب جانتے ہُوئے خود کو کیسے جھوٹی تسلی دی جا سکتی ہے؟

    اکاؤنٹ ختم نہ کرنے کی جو وجوہات میں نے بیان کیں ہیں۔ یہ تو وہ ہیں جو میرے ذہن میں آئیں۔ لیکن اِس کے علاوہ بھی کئی وجوہات ہو سکتیں ہیں، جو میں نہیں جانتا۔ :? سو میں‌ تو اِسی نتیجہ پر پہنچتا ہوں کہ کسی کا اکاؤنٹ بھی ختم کرنا مناسب نہیں سوائے اشتہاری صارفین کے۔۔۔۔۔۔۔

    کیا آپ میری بات سے اتفاق کرتے ہیں؟ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیئے گا۔

    اللہ پاک آپ کو خوش رکھے۔

    سلامت رہیں۔

    والسلام
     
    بلال احمد سیان اور وسیم باجوہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    آپکی بات دل کو لگتی ہے مگر یہ بھی تو دیکھیں کہ 49.68% یعنی تقریبا آدھے صارفین ایسے جنہوں نے آج تک کوئی پیغام نہیں دیا۔ان کا کچھ تو سدباب ہونا چاہیے۔ چلیں 3 ماہ نہ سہی 6 ماہ بعد ختم کیے جا سکتے ہیں
     
  4. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    واصف بھائی! اکاؤنٹ نہ ختم کرنے کی میں نے تین چار وجوہات بتائیں (یہ صرف وہ ہیں جو میرے ذہن میں آئیں) کسی کا اکاؤنٹ ختم کرنے کی کوئی ایک وجہ؟ اور جو نہیں لکھ رہے آپ کے خیال میں اُن سے ہمیں کیا نقصانات ہو سکتے ہیں؟؟؟ :?
     
  5. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جبار بھائی کی بات میں وزن ہے بعض اوقات صارفین اپنا اکاونٹ تو بنا لیتے ہیں لیکن اپنی ذاتی مصروفیات کے باعث فوری طور پر وقت نہیں دے پاتے لیکن فراغت ملتے ہی اکاونٹ کو جاری کر لیتے ہیں اس لیے کسی کا اکاونٹ ختم کرنا مناسب نہیں
    تعارف میں صارف کا ویب پیج کا لنک بہرحال دیکھ لیں
     
  6. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    السلام و علیکم! آصف بھائی!

    آپ نے رائے دی مجھے بہت بھلا لگا۔ آپ کی توجہ کا بہت شکریہ!

    میں آپ کی بات کی تائید کرتا ہوں کہ صارفین کے تعارف میں ویب پیج کا لنک ضرور چیک کر لینا چاہیئے، اور کرتے بھی رہتے ہیں۔ ویسے اکثر اشتہاری صارفین کے ویب پیج ہی غیر معیاری ہُوا کرتے ہیں، ایسے صارفین کو ویسے ہی حذف کر دیا جاتا ہے۔

    باقی اگر کسی کے تعارف میں آپ کو کوئی غیر معیاری ویب سائٹ کا ربط نظر آئے تو ضرور مطلع کیجیئے گا۔ میں آپ کا مشکور ہوں‌گا۔

    اللہ پاک آپ کو سلامت رکھے۔ (آمین)
     
  7. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جبار بھائی کی بات میں وزن ہے۔

    یوں ‌بھی بنیادی مقصد تو اردو کی ترویج ہے۔

    کون جانے کو
     
  8. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    میرے خیال میں‌ اب مجھے بھی اپنی رائے بدلنی پڑے گی۔ یوں کرتے ہیں‌کہ صارفین کو حذف کرنے کا خیال فی الحال ملتوی کرتے ہیں۔
     
  9. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    میں نے اتنی وجوہات بیان کیں لیکن آپ پھر بھی اپنی بات پر قائم تھے۔ اب آصف بھائی نے کہا تو فوری مان گئے۔ اِس کا مطلب ہے اب آپ سے کچھ منوانا ہو تو آصف بھائی سے سفارش کروائی جا سکتی ہے۔ :)
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سب سے پہلے واصف بھائی کو ایسی Accurate Database collection پر مبارکباد قبول ہو ۔ بہت اہم معلومات تھی جو ہماری اردو سے دلچسپی رکھنے والے صارفین کے لیے واقعی اہم دلچسپ تھی۔

    پیغامات نہ بھیجنے والے صارفین کے ضمن میں جو گفتگو ہوئی ۔گو کہ وہ طے ہو چکی ہے لیکن میں بھی اپنی ناقص رائے کے اظہار کی جرات کرتے ہوئے عبدالجبار بھائی سے اتفاق کروں گا۔
    اور ہاں عبدالجبار بھائی یہ جو آپ نے آخری پیغام بھیجا ہے
    اگر تو یہ بات مزاح میں تھی ۔ پھر تو ٹھیک ہے۔گپ شپ تو ہونی چاہیئے۔
    ورنہ اختلافِ رائے کے حق اور اسکے حق میں اپنے دلائل دینے کا حق ہر کسی کو ہے۔ واصف بھائی نے جو رائے دی تھی وہ اپنی عقل و دانش کے مطابق ہماری اردو کی بہتری کے لیے تھی۔ ایسے ہی آپ نے اپنی دانشمندانہ رائے تھی جو آپ کا حق تھا۔ ایسے ہی آصف بھائی نے اپنا حق استعمال کیا ہے۔
    اور یہی فراخدلی حقیقی جمہوریت کی نشانی ہے۔ ایک دوسرے کے حسنِ نیت پر شبہ کیے بغیر ایک دوسرے کی رائے سننا اور مثبت انداز میں اپنے دلائل پیش کرتے ہوئے دوسرے کے دلائل قبول کرنا۔ :)

    اللہ تعالی ہمیں آپس میں محبت، برداشت اور بھائی چارہ عطا فرمائے۔ اور ہماری اردو کو مزید ترقی کی منازل طے کروائے۔ آمین۔
     
    بلال احمد سیان نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو دونوں احباب میں صلح صفائی بھی ہو چکی ہے۔ :) تاہم میں ایک بات کا اضافہ کرنا چاہوں گا کہ ڈسکشن فورمز میں صارفین کا معاملہ یونہی چلا کرتا ہے۔ ابھی میرے سامنے اردو کی ایک اور چوپال کھلی ہے، جس کی عمر ڈیڑھ سال ہے اور جہاں کل مندرج صارفین تو 877 ہیں مگر 10 سے زیادہ پیغامات دینے والے صارفین محض 147 ہیں۔ گویا 730 صارفین 10 یا اس سے کم پیغامات والے ہیں۔ کم از کم ایک پیغام ارسال کرنے والے صارفین کی تعداد صرف 328 یعنی 37.40 فیصد، ہے ناں حیران کن!!! ہماری حالت تو ان سے بہتر ہے یعنی 49.68 فیصد :p

    صارفین یا پیغامات کی کثرت سے کسی چوپال کی فعالیت کا اندازہ لگانا درست نہیں۔ کسی چوپال کا معیار پیغامات کے معیار پر منحصر ہوتا ہے۔ دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کسی چوپال میں مذہبی، سیاسی یا لسانی بنیادوں پر تفرقہ پروری کو فروغ دیا جاتا ہے یا بھائی چارے کی فضا قائم کرتے ہوئے ہر ذہن کے لوگوں کو خوش آمدید کیا جاتا ہے۔ زندگی کے مثبت اور قابلِ اصلاح پہلوؤں کو زیرِبحث لاتے ہوئے معاشرے کے رجحانات کو مثبت رنگ دینے کی کوشش کی جاتی ہے یا تنقیدِ محض اور اپنے سوا ہر دوسرے گروہ کو ملک دشمن اور کافر و مشرک قرار دے کر نفرتوں کے بیج بوئے جاتے ہیں۔ یہ اور اسی طرح کی دوسری خصوصیات کسی چوپال کو دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں۔

    اس وضاحت کے بعد خود کو جھوٹی تسلیاں دینے والی بات ان شاء اللہ اب نہیں رہے گی۔ ہاں البتہ اب ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ غیرمتحرک صارفین کو کیسے متحرک کیا جائے اور صارفین میں مزید اضافہ کیسے کیا جائے۔ انقلاب آفریں مثبت موضوعات پر بحث و مباحثہ کے لئے لوگوں کو کیسے آمادہ کیا جائے اور معاشرے کے مختلف گروہوں میں حائل نفرتوں کی خلیج کو کیسے پاٹا جائے۔

    یہ سوالات نعیم رضا، عبدالجبار اور واصف حسین جیسے سنجیدہ فکر صارفین کو دعوت دیتے ہیں کہ محض اردو کی ترویج سے آگے بڑھتے ہوئے پیارے وطن پاکستان میں محبت و آشتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں۔
     
    بلال احمد سیان نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حماد بھائی ۔گو آپ کا تجزیہ بہت اچھا اور امید افزاء ہے۔ لیکن پھر بھی اتنا عرض کروں گا کہ ہمیں اپنے صارفین سے رابطے میں رہنا چاہیے۔ مثلاً وہ صارفین جو میری دعوت پر ہماری اردو میں آئے یا ایسے صارفین جو کسی بھی طرح میرے رابطے میں ہیں اور غیر متحرک ہو چکے ہیں انہیں گاہے بگاہے ہماری اردو پر آنے کی ترغیب دیتے رہنا۔
    اسکے علاوہ کسی لڑی میں میں نے یہ تجویز بھی دی تھی کہ صارفین کی ترقی کے درجات (مبتدی، معاون، مشاق وغیرہ۔۔) میں پیغامات کی تعداد کے ساتھ ساتھ اسکے نئے متعارف کنندہ صارفین کو بھی معیار کا حصہ بنایا جائے۔ اس سے بھی پرانے صارفین کو نئے دوست متعارف کروانے کی تحریک ملے گی۔
    ایک اور ضروری گذارش یہ ہے کہ ماشاءاللہ جیسے حماد بھائی نے ابھی ہماری اردو کے اغراض و مقاصد کی طرف توجہ دلائی ہے۔۔ مثلاً
    اسی طرح کا ایک مختصر تعارفی مضمون بنا کر اگر ہماری اردو کے سرورق پر لگا دیا جائے جس سے ہماری اردو کے اغراض و مقاصد واضح ہو سکیں تو اسکا فائدہ یہ ہو گا کہ ہماری اردو کا وزٹ کرنے والا پہلی نظر میں ہی اسکے اغراض و مقاصد سے آگاہ ہو جائے گا اور مثبت ذہن والا آدمی اسکے اندر جھانک کر ضرور دیکھے گا۔
    تعارف نہ ہونے کے باعث عین ممکن ہے کوئی اسے دیگر بے مقصد اور بے ہودہ چوپالوں کی طرح سمجھ کر اس کو دیکھنے کی ضرورت ہی نہ محسوس کرے۔
    اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمارے نیک مقاصد میں کامیابی عطافرمائے۔ آمین۔
     
  13. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    آج ایک بڑی تبدیلی اسی ضمن میں لائی گئی ہے تاکہ اس طرح کی تجاویز پر عمل کیا جا سکے آپ جیسے مخلص دوستوں کی رہنمائی جاری رہی تو ان شاء اللہ ہماری اردو دن دگنی رات چگنی ترقی کرے گی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ ہماری اردو پیاری اردو اپنے قیام کے مقاصد ضرور حاصل کرے گی۔
    ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جنکی خدا پر ہو
    تلاطم خیز موجوں سے وہ گھبرایا نہیں کرتے​
     
  15. ساتھی
    آف لائن

    ساتھی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    انشااللہ
    خدا ہم سب کا حامی و ناصر ہو​
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ساتھی جی !‌ہماری یہ بھی ذمہ داری ہے اور ہماری اردو سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ہماری اردو کو اپنے دیگر دوستوں اور نیٹ یوزرز تک متعارف کروائیں اور انہیں بھی اردو لکھنے پڑھنے کی ترغیب دیں۔
    یہی بہت اہم طریقہ ہے ہماری اردو کو ترقی دینے کا۔
     
  17. عاطف حسین
    آف لائن

    عاطف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    190
    موصول پسندیدگیاں:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    صارفین کے inactiveہونے کی ایک وجہ یہ بھی یے کہ ہماری اردو کا front endکافی مختلف یے۔

    صارفین کو اس سب کو سمجھنے کے لئے وقت لگتا یے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عاطف بھائی !
    Different ہونا تو ایک خوبی نہیں ہے ؟

    مختلف ہونا تو زیادہ Attract کرتا ہے
     
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اگر ہم اس زمانے میں ممبر ہوتے تو ہم واصف حسین بھائی کی حمایت کرتے
     
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے میں تو اب بھی انکی حمایت کرتا ہوں اگر چیک کریں تو کچھ ممبر آتے ہیں اور بغیر کچھ پوسٹ کیے چلے جاتے ہیں ۔
     
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ گڑے مردے کیوں اکھاڑ رہے ہیں
     
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    بس جناب کوشش کی جارہی ہے پرانے صارفین کو دوبارہ جگانے کی
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ مسلہ آج بھی موجود ہے
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    مجلس مشاورت میں حل بتائیں
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے سب کچھ بنا سوچے ہی لکھ ڈالا ؟ :ida:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. وسیم باجوہ
    آف لائن

    وسیم باجوہ ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2016
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    52
    ملک کا جھنڈا:
    می
    میں آپ کی بات سے متفق ہوں
     
  28. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مسلہ تو وہی پرانا ہے ۔اس بارے میں کہنا آسان تھا ۔ اس کا حل کیا ہے ؟ یہ کہنا مشکل ہے۔ایک حل واصف بھائی صاحب نے بھی دیا ہے ۔
     
  29. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہم ابھی نئے ہی آئے ہیں ۔۔ ہم بھی یہ محسوس کیا ہے کے ۔۔ لوگ بہت کم ٹائم دیتے ہیں ،، کم ازکم ایک پوسٹ تو ہونی ہی چاہیے ،،، اور ہماری معلومات میں اضافہ کریں ۔۔ کے یہ اشتہاری ممبر کون ہوتے ہیں مطلب کے کس کو بولا جاتا ہے ،،
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے نہیں پتہ کہ اشتہاری ممبر کون ہیں سچ کہہ رہا ہوں۔اگر کسی کو پتہ ہے تو برائے مہربانی شئیر کریں
     
    نعیم اور حنا شیخ .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں