1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آنکھوں سے مستور رہنے کا عمل

'علوم مخفی و عملیات وظائف' میں موضوعات آغاز کردہ از حمزہ زاہد, ‏10 جون 2015۔

  1. حمزہ زاہد
    Online

    حمزہ زاہد مہمان

    حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ مشرکین کی آنکھوں سے مستور(چھپنا) چاہتے تو قرآن کریم کی تین آیتیں پڑھ لیتے تھے‘ اس کے اثر سے کفار آپ ﷺ کو دیکھ نہ سکتے تھے۔آیتیں یہ ہیں:۔
    اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰی قُلُوْبِہِمْ اَکِنَّۃً اَنْ یَّفْقَہُوْہُ وَ فِیْ اٰذَانِہِمْ وَ قْرًا (کہف 57)
    اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَ سَمْعِہِمْ وَ اَبْصٰرِہِمْ(نحل8 10)
    اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللہُ عَلٰی عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہٖ وَ قَلْبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً(الجاثیۃ23)
    ان آیات کو متعدد حضرات نےبہت بااثر پایا:۔
    حضرت کعب امام شعبی، امام قرطبی فرماتے ہیں کہ ان تینوں آیتوں کے ساتھ یٰسین اول سے فھم لایبصرون تک بھی پڑھیں تو بے شک دشمنوں پر مٹی پھینکتے ہوئے نکلیں کسی کو خبر بھی نہ ہوگی۔ (تفسیر معارف القرآن، ص480،جلد5)
    بظاہر آیتوں کی تعداد ایک ایک مرتبہ پڑھنا معلوم ہوتی ہے لیکن وہ نبیﷺ اور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے ان کے قلوب اور زبانیں پاک تھیں۔ ہماری زبانوں پر غیبت‘ جھوٹ‘ بہتان‘ فضول گوئی کی غلاظت کی تہہ جمی ہوئی ہے اس لیے تعداد کی کثرت کرکے پہلےزبانوں اور قلوب کو پاک کریں۔
     
    bilal260، آصف احمد بھٹی اور الکرم نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن حمزہ زاہد بھائی
    حدیث پاک کے مطابق تو یہ عمل "کافروں و مشرکوں" سے چھپنے کے لیے ہے۔ :soch:
     
    الکرم اور bilal260 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    وہ یہ عمل کرتے تھے نیک مقاصد کے لئے ہم سے نیک نیتیں نہیں ہو پاتی اس لئے ہم مستور نہیں ہو سکے گے۔
     
    آصف احمد بھٹی اور الکرم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. علی خان
    آف لائن

    علی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2010
    پیغامات:
    39
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    یقین کے ساتھ پڑھنے سے انشاء اللہ دشمن کے سامنے کامیابی ملےگی
     
    محمد عرفان عباسی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. علی خان
    آف لائن

    علی خان ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2010
    پیغامات:
    39
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جزاکم اللہ خیر حمزہ زاہد بھائی
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر پاکستانی فوج کو یہ عمل سکھا دیا جائے یا انکی ٹریننگ کا حصہ بنا دیا جائے تو کافی فائدہ ہوسکتا ہے ۔
    راڈار ڈیٹیکٹر جیسی جدید ٹیکنالوجی پر خطیر رقم خرچ کرنے کی ضرورت ہی نہ رہے۔
    ماشاءاللہ ماشاءاللہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آپ بھی ناں ۔۔۔ کیا آپ چاہتے ہیں ہماری پاک فوج کی بچی کچھی بھی داؤ پر لگ جائے
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص بھائی۔ پاک فوج کی بچی کھچی صرف ملک دشمنوں کی نظر میں ہو گی۔
    ورنہ الحمدللہ ہر محب وطن پاکستانی پاک فوج پر فخر کرتا ہے اور پاک فوج دہشتگردی اور ہر ملک دشمن سازش کا بھرپور مقابلہ کرنے میں ثانی نہیں رکھتی۔
    ملک کی تباہی غدار سیاستدان کرتے ہیں۔ کبھی را کے ایجنٹ بن کر کبھی امریکی مفادات کا آلہ کار بن کر، کبھی بے شعور عوام کے جذبات سے کھیل کر۔ کرپش بھتہ خوری ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی معاشی تباہی سمیت ہر برائی کے تانے بانے سیاستدانوں ہی سے جا ملتے ہیں۔ ہمیں بطور عوام سیاستدانوں کا احتساب کرنے کی ضرورت ہے۔
    پاک فوج ہمارا فخر ہے اور دنیا بھر میں پاکستان کی قوت و عظمت کی علامت بھی۔
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. hakeemmalik
    Online

    hakeemmalik مہمان

    بہت خوووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووب
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    حضور اقدس کی پوری زندگی میں سوائے ہجرت کے وقت کے کبھی ایسا وقت نہیں آیا کہ حضور اقدس کفار سے چھپتے ۔ ۔ ۔ اور ہجرت کے وقت بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کے حکم سے مٹھی میں خاک لیکر کفار کی طرف پھونک ماری تھی ۔ ۔ ۔ اس حدیث کا حولہ بھی نہیں دیا گیا ۔ ۔ ۔
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    تفسیر معارف القرآن، ص480،جلد5 کا حوالہ دیا گیا ہے
    میں نے بھی کافی تحقیق کی لیکن درج بالا حدیث مجھے کہیں نظر نہیں آئی
    معارف القرآن جلد 5 کا صفحہ 480 تلاش کیا وہاں بھی یہ حدیث نظر نہیں آئی
    البتہ معارف القرآن جلد 5 کا صفحہ 481 کو ذرا غور سے پڑھیں تو تحقیق کے بارے میں بہت واضح بیان ہے
    شئیر کر رہی ہوں غور طلب ہے
    mariful quraan page 480 book 5.jpg
    mariful quraan page 481 book 5.jpg
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

    بہت بہت شکریہ ۔ ۔ ۔ اللہ آپ کو اس کا بہت بہت اجر دے ۔ ۔ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں