1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

افغانستان: عدالت کے عملے کی بس پر حملہ، دس افراد ہلاک

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اقبال جہانگیر, ‏25 مئی 2016۔

  1. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ ایک بس پر ہونے والے حملے میں دس افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ہیں۔
    اس بس ایک اپیل کورٹ کا عملہ سفر کر رہا تھا۔
    ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
    وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے بتایا کہ بمبار پیدل تھا اور اس نے گاڑی کے پاس سے گزرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
    یہ واقعہ بدھ کی صبح رش والے وقت میں کابل کے مغربی علاقے میں پیش آیا ہے۔
    خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق انھوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں عدالت کا عملہ اور عام شہری دونوں شامل ہیں۔
    وزارت کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بس میدان وردک صوبے کو جا رہی تھی۔
    خیال رہے کہ یہ حملہ طالبان کی جانب سے اپنے رہنما ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق اور ان کے نائب ہیبت اللہ اخونزادہ کے ان کے جانشین بننے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔
    اے پی کے مطابق اس سے قبل کابل میں 19 اپریل کو بڑا دھماکہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
    http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/05/160525_kabul_explosion_many_dead_mb
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    اسلام میں کسی گروہ و جماعت کو یہ حق حاصل نہ ہے کہ وہ قانونی حکومت کی طرف سے دہشتگردوں کو پھانسی دئیے جانے پر ردعمل کے طور پر مزید دہشتگردی کرے۔یہ جہاد نہ ہے بلکہ سیدھی سادھی دہشتگردی ہے۔ جہاد تو اللہ کی خشنودی کےلئے ،اللہ کےر استہ میں کی جاتی ہے۔
    خودکش حملے،دہشتگردی اور بم دھماکے اسلام میں جائز نہیں یہ اقدام کفر ہے. اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے ۔معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خود کش حملوں کا ارتکاب کرنا خلاف شریعہ ہے۔
    علمائے اسلام ایسے جہاد کو’’ فساد فی الارض ‘‘اور دہشت گردی قرار دیتے ہیں جس میں ،بے گناہ لوگوں کو بے دردی کیساتھ شہید کیا جائے ، جس میں جہاد فی سبیل اللہ کی بجائے جہاد فی سبیل غیر اللہ ہو ۔
     
  3. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    بھائی افغانستان میں گروہی جھگڑوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے
    پاکستان میں پھانسی ممتاز قادری کو ملی تو پھر قوم کو نکلنے سے روکھنے والا کوئی نہیں تھا
    آپ کی نذر میں وہ دہشت گرد تھا مگر قوم کیلئے ہیرو بن چکا تھا

    کاش کہ ہم افغانستان کے چکر میں اپنے ملک کی طرف توجہ دیتے تو آج سیاستدانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے ملک میں دہشت گرد اس طرح بے گناہوں کا قتال نہ کرتے۔
    اللہ مملکتِ پاکستان کی حفاظت فرمائے آمین

    اسلام کا نام اگر دہشت گردوں کے ساتھ نہ ہی لیا جائے تو بہتر ہے
    اسلام میں ظالم کے خلاف جہاد کا حکم ہے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق تا قیامت جہاد کا عمل جاری رہےگا۔

    اسلام میں بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے یہ سب کو یاد آتا ہے جب کوئی امریکی یا کوئی لبرل مرتا ہےلیکن جب بے چارے ڈرون سے شہید ہوتے ہیں اس وقت انسانیت کا سبق سب بھول جاتے ہیں

    جس طرح بچوں کے مدرسے پر حملہ کر کے سینکڑوں شہید کیئے گئے تھے اور کسی کو احساس تک نہیں ہو تھا۔
     
  4. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    "بھائی افغانستان میں گروہی جھگڑوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہےـ"
    آپ وضاحت کریں گے گے کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہو؟
    گروہ ۔ کی ذرا تعریف بھی کر دیں؟
     
    Last edited: ‏26 مئی 2016
  5. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جی میرے محترم بھائی
    افغانستان میں اتنے سارے گروپ ایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں
    اگر صرف طالبان کو لیا جائے تو طالبان کے بے شمار گروپ ہیں
    پھر وہاں پر جو اینٹی پاکستان لابی ہے ان میں کئی گروپ ہیں
    دوسم، مالک، ربانی، احمد شا محسود، پشتون، ازبک ، تاجک بہت سارے ہیں
    ایک کی اگر حکومت ہیں تو دوسرے انکے خلاف نبرد آزما
    پھر ہم کیسے انکے گروہی جھگڑوں اور امریکہ مخالف اقدامات کو اپنے ملک اور اسلام کا مسئلہ کہہ سکتے ہیں
    ہمیں پاکستان کے مفاد کو عزیز رکھنا ہے یا امریکہ و افغانستان
    افغانستان وہ ملک ہے جس نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا
    کم از کم یہ بات یاد رہے پاکستانیوں کو
     
  6. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    آپ نے گروہ کی تعریف نہ کی ہے؟
    افغان طالبان کے کو نسے بے شمار گروپ ہیں؟ ذرا مجھے بھی بتا دیں ؟
    موجودہ حملہ عدالت کے ملازمیں اور سویلیں لوگوں پر ہوا ہے۔
    گروہی جھگڑا آپ نے کہاں سے بنا دیا؟
    آپ کے پاس کیا شواہد ہیں کہ موجودہ حملہ گروہی جھگڑا ہے؟
    "افغانستان وہ ملک ہے جس نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا"
    یہ آپ نے کہاں سے لے لیا ہے؟
     
    Last edited: ‏26 مئی 2016
  7. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    افغانستان: عدالت کے عملے کی بس پر حملہ، دس افراد ہلاک
    اس خبر سے زیادہ اہم منصور کا پاکستان کے علاقے میں مارا جانا ہے
    ہمارے ملک میں ایک ملک کا باشندہ آتا ہے ہمیں خبر نہیں دوسرے ملک والے آکر مار کے چلے جاتے ہیں ہمیں خبر نہیں
    آخر ہمارے ملک میں یہ سب ہو کیا رہا ہے
    کیا ہماری سر حدیں محفوظ ہیں ؟؟؟؟؟؟

    ایک بہت بڑا المیہ ہے
     
  8. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    اس خبر میں منصور سے متعلق کچھ بھی نہ ہے۔ اگر آپ کو منصور سے متعلق کوئی تبصرہ کرنا ہے تو علیحدہ کریں۔ حالات و واقعات کو آپس میں گڈ مڈ کرنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک بات پر فوکس نہ کر سکتے ہیں اور کبھی دائیں جاتے ہیں اور کبھی بائیں؟
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اگر ایک ہی چینل اور ایک ہی اخبار کو پڑھوگے تو آپ کو ایک جیسی خبر ملےگی
    آپ اخبارات رسائل مختلف الآراء جریدوں کو پڑھئے
    صرف پاکستان میں جب طالبان سے مزاکرات کی بات شروع ہوئی تو ہم تو ٹی وی پر یہ دیکھ کر حیران ہوئے کہ طالبان کے کس گروپ سے مزاکرات ہونگے
    ڈاکٹر شاہد مسعود کا ایک دن سن رہا تھا حیران ہوا کہ کتنے سارے گروپ صرف پاکستان میں ہیں
    اگر ایک سے بات ہوتی ہے دوسرے نہیں مانتے اسی وجہ سے مزاکرات نا کام بھی ہوئے
    ×××
    اگر گروہی جھگڑا نہیں تو پھر آپ نے اسے اسلام سے جوڑنے کی کوشش کیوں کی؟
    ××××
    پاکستان کو تسلیم نہ کرنے والی بات آن دی ریکارڈ ہے
    آپ پاکستان کو تسلیم کرنے اور نہ کرنے والے ممالک کو سرچ کریں
    خود پتہ چل جائےگا
    ××××
     
  10. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بار پھر پڑھ لیجئے بھائی کہنے کا مقصد
    خود ہی سمجھ جائیںگے
    ---------------------
    افغانستان: عدالت کے عملے کی بس پر حملہ، دس افراد ہلاک
    اس خبر سے زیادہ اہم منصور کا پاکستان کے علاقے میں مارا جانا ہے
    ہمارے ملک میں ایک ملک کا باشندہ آتا ہے ہمیں خبر نہیں دوسرے ملک والے آکر مار کے چلے جاتے ہیں ہمیں خبر نہیں
    آخر ہمارے ملک میں یہ سب ہو کیا رہا ہے
    کیا ہماری سر حدیں محفوظ ہیں ؟؟؟؟؟؟


    ایک بہت بڑا المیہ ہے

    میرا فوکس پاکستان کی سلامتی ہے واقعات جو بھی ہوں پاکستان اور اسلام کو ملوث کرنا جائز نہیں ہے
     
  11. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میری تو اپنی رائے یہ ہے کہ
    طالبان ہو یا انیٹی طالبان اگر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں تو انکے خلاف سخت ترین جہاد ہونا چاہئے
    اور اسلام کے نام کو جو ہم بدنام کرتے پھر رہے ہیں اس داغ کو اسلام کے چہرے سے پاک کرنا چاہئے
    اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے
    مگر ہماری بے وقوفی نے اسلام کا چہرہ مسخ کر کے رکھ دیا ہے
    اگر اوبامہ کے گلے میں بسکٹ کا ٹکڑا اٹک جاتا ہے تو یہ اسلام کے دہشت گردوں کا کام ہوتا ہے ہاہاہاہا
     
  12. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    یہ وقوعہ افغانستان میں ہوا، پاکستان اس میں کہاں سے آگیا؟
    اگر آپ کو دوسر وقوعہ سے متعلق کچھ کہنا ہے ،تو سو بسم اللہ ۔۔ لکھیں۔
     
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی ہم آپ سے اس قدر بات کرتے ہیں آپ بھی دوسری لڑیوں میں آکر ہمارے پوسٹ پر کمنٹس کر دیا کرو نا
     
  14. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کہتے ہو کہ اس خبر سے منصور کا کچھ لینا دینا نہیں
    تو پھر آپ نے اپنا ہی پوسٹ نہیں پڑھا شاید
    کاپی پیسٹ کرتا ہوں آپ کے الفاظ

    وزارت کے ایک ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ بس میدان وردک صوبے کو جا رہی تھی۔
    خیال رہے کہ یہ حملہ طالبان کی جانب سے اپنے رہنما
    ملا اختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق اور ان کے نائب ہیبت اللہ اخونزادہ کے ان کے جانشین بننے کے اعلان کے بعد ہوا ہے۔
    اے پی کے مطابق اس سے قبل کابل میں 19 اپریل کو بڑا دھماکہ ہوا تھا جس میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    http://www.bbc.com/urdu/regional/2016/05/160525_kabul_explosion_many_dead_mb

    ہاہاہا بھائی یہ سب جوڑ توڑ آپ کی خبر میں ہو رہی ہے
     
  15. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    آپ شوق جواب میں دنیا جہان کے مسائل کا ذکر چھیڑ دیتے ہیں۔ کبھی گروہی مسائل کا ذکر اور کبھی دوسرے غیر ضروری مسائل۔
     
  16. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    بنیادی مسئلہ حملہ ہے جس میں عدالتی و سویلیں ہلاک ہوئے ۔ ٓاخباری نمائندے نے دو مزید واقعات سے متعلق قیاس آرائیاں کی ۔ آپ بجائے مرکزی نکتہ پر بات کرتے ، فروعی مسائل کو لے کر چل پڑے اور سارا معاملہ ،جوش میں گڈ مڈ کردیا۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    CLARITY ،آرٹ ہے۔ دوسرا جو آپ کرتے ہیں وہ معاملات سے متعلق ہماری سمجھ کو ظاہر کرتا ہے۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ واقعہ درست نہ ہے یا کمننٹس صیح نہ ہیں تو آپ علمی طریقہ سے اس پر بات کریں۔ مزید مسائل در مسائل نہ کھول لیں۔
     
  18. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اخباری نمائندے نے معاملہ گڈ مڈ کیا
    پھر آپ نے شیئر کے کے معاملہ گڈ مڈ کیا
    پھر میں نے کمنٹس کر کے معاملہ گڈ مڈ کیا

    بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ جو شہید ہوئے انکو اللہ جنت نصیب فرمائے
    اور جہنوں نے مارا انکو اللہ سزا دے

    مگر آپ نے بنیادی خبر کے بعد دوسرے اسٹپ میں اسلام سے جوڑ لگا کر ۔۔۔۔ گڈ مڈ نہیں کیا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  19. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    آرٹ تو ہم نہیں جانتے ۔۔۔۔۔۔۔ مگر ایک صاف ستھرا دل رکھتے ہیں جو پاکستان اور اسلام کی محبت سے سرشار ہے
     
  20. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    آپ کو کیا علم نہ ہے کہ طالبان اسلامی امارت کے نمائندہ ہیں اور اسلام کو نافذ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ ملا عمر و ملا منصور امیر المومنیں بن کر بیٹھے ہوئے تھے اور لوگوں نے ان کی بیعت کی ہوئی ہے۔ لہذا میری ان کے نظریات پر تنقید بنتی ہے اور اسلام کا ذکر بر محل ہے۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    مجھے آپ کے دل سے کوئی تعرض نہ ہے ۔ صرف موضوعات پر رہنے اور جوش جذبات میں موضوع سے ہٹ جانے پر تعرض ہے۔
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام کسی ملا کی جاگیر نہیں ہے یہ تو آپ بھی جانتے ہیں
    اگر ایک شخص یا چند اشخاص اسلام اپنی جاگیر ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں
    تو اسکا یہ تو مطلب نہیں کہ آپ ہر قتل کو اسلام سے جوڑ دیں
    اسلام کے نام کو استعمال کرنے والا قاتل ہے اسلام تو قاتل نہیں ہے نا؟ نہ ہی اسلام نے قتل کا حکم دیا ہے انکو۔
    مگر اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم امریکی غلامی میں اندھے ہو چکے ہیں
    اس لیے ہمیں ہر داڑھی والا دہشت گرد اور ہر قا تل اسلامی لگتا ہے
     
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میں اگر آپ کی ہاں میں ہاں ملاتا تو میں پھر ٹھیک تھا
    جس طرح امریکہ کی ہاں میں ہاں ملانے والے امن پسند ہیں
    بھائی میں جو کچھ دیکھ اور سن رہا ہوں اسے ڈسکس کر رہا ہوں
    اور
    خاص بات یہ ہے کہ میں یہودیوں کو کبھی دوست نہیں سمجھتا کیوں کہ یہ بات ہمیں ہمارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم سمجھا چکے ہیں
     
  24. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
    میں نہیں چاہتا آپ میری ہان میں ہان ملائیں۔
    موقع و محل کے مطابق ڈسکس کریں۔
    یہ یہان پر غیر متعلق ہے۔
    آپ کا حال یہ ہے کہ آپ سے کوئی مالٹوں کی بات کرتا ہے اور آپ چنے،گندم اور جو کے بھاو بتانے کے علاوہ عالمی سیاست پر بات کرنے سے نہ چوکتے ہیں؟ اور آخر میں اپنے نظریات و افکار سے متعلق ایک بیان بھی داغ دیتے ہیں۔
     
    Last edited: ‏26 مئی 2016
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. اقبال جہانگیر
    آف لائن

    اقبال جہانگیر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جنوری 2011
    پیغامات:
    1,160
    موصول پسندیدگیاں:
    224
  26. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا آپ تو مجھ سے بھی دو ہاتھ جذباتی ہیں
    بھائی افغانستان میں لوگ شہید ہوتے ہیں تو اس کا تعلق اسلام سے جوڑ کر آپ نے کون سا موقع محل پر ڈسکس کیا
    منصور کا نام لیا اپنے پوسٹ میں مگر میرے لینے پر آپ نے کہا منصور سے کیا تعلق ہاہاہاہا

    آپ کی خبروں کے تو سارے جوڑ ہی بے جوڑ ہیں
    افغانستان کا ماتم پاکستان میں منانے کا کیا فائدہ
    یہودی کو خوش کرنے کے لئے اسلام کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ ملا ہے یہاں کے چند وفادارانِ امریکہ کو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں