1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاندار نصیحتیں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از غوری, ‏13 اکتوبر 2015۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شاندار نصیحتیں


    · ہمیشہ گرم جوشی سے مصافحہ کیجئے۔

    · لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں ۔

    · لڑائی کی صورت میں پہل کریں اور زور دار حملہ کریں۔

    · اپنے راز کو ہمیشہ پوشیدہ رکھیں۔

    · کسی سے ہار تسلیم نہ کریں۔ معجزے ہر روز رونما ہوتے ہیں۔

    · دوستی کے لئے بڑھایا ہوا ہاتھ ہمیشہ تھام لیں۔

    · بہادر بن کررہیں، آپ ایسے نہ ہوں تب بھی بہادروں کی طرح دکھائی دیں۔ کیونکہ بظاہر کوئی فرق نہیں محسسوس ہوتا۔

    · طنزیہ جملے نہ استعمال کریں۔

    · اپنا جیون ساتھی بہت احتیاط سے چنیں۔ یہ فیصلہ آپ کی زندگی میں 90 فیصد خوشیوں یا آفتوں کا پیش خیمہ ہے۔

    · اپنی عادت بنا لیں کہ فرسودہ حال لوگوں کے لئے راحت کا سامان مہیا کرو جسے وہ لوگ اپنے طور پر کبھی بھی نہیں پاسکتے۔

    · صرف وہی کتابیں مستعار دیں، جسے آپ دوبارہ نہ دیکھنا چاہو۔

    · کبھی بھی کسی کی آس پر پانی نہ پھیرو۔ ممکن ہے یہی امیدیں ان کا کل سرمایہ ہوں۔

    · جب بچوں کے ساتھ کھیلو تو انھیں جیتنے دو۔

    · لوگوں کو دوسرا موقع ضرور دیں لیکن تیسرا نہیں۔

    · رومان پسند بن کر رہیں۔

    · آپ جس کو سب سے زیادہ سچا اور پرجوش شخص سمجھتے ہیں ویسا بن کررہیں۔

    · سختی کم کریں، پرسکون رہیں ماسوائے مرنے اور جینے سے متعلق شاذ و نادر واقعات جو زندگی میں رونما ہوں۔ کوئی بھی شے اتنی اہم نہیں ہوتی جیسی وہ پہلی نظر میں محسوس ہوتی ہے۔

    · موبائیل فون کو اہم لمحات میں مداخلت کی اجازت مت دیں۔ یہ ہماری سہولت کے لئے ہے ناکہ کال کرنے والے لئے۔

    · ہار کو خوشی سے تسلیم کرنے والا بنیں۔

    · اچھا جیتنے والا بنیں۔

    · کسی دوست پر راز داری کا بوجھ لادنے سے پہلے دو مرتبہ سوچیں۔

    · منکسر مزاج بنیئے کہ آپ کی پیدائش سے پہلے بہت کچھ مکمل ہوچکا ہے۔

    · سادگی اپنایئے۔

    · ان لوگوں سے ہوشیار رہیے جن کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں۔

    · پلوں کو مت جلایئے۔ کیامعلوم آپ کو نجانے کتنی مرتبہ اسی دریا کو طے کرنا پڑے۔

    · زندگی بھر پور طریقے سے جیئیں تاکہ آپ کی قبر پہ یہ کتبہ لکھا جاسکے کہ زندگی کا کوئی افسوس نہیں۔

    · بہادر اور جرات مند بنیئے۔ جب آپ زندگی میں پیچھے کی طرف دیکھیں تو آپ کو یہ پچھتاوا نہ ہوکہ اتنازیادہ کرلینے کےبعد کچھ باقی رہ گیا ہے۔

    · کبھی بھی یہ موقع نہیں گنوانا چاہیے کہ جب آپ کسی کو یہ بتا سکیں کہ آپ اسے چاہتے ہیں۔

    · یاد رکھیئے زندگی کبھی بھی اکیلے نہیں بسر ہوتی۔ احسان مند بنیئے اور جو لوگ آپ کے محسن ہیں فوری ان کا شکریہ ادا کریں۔

    · اپنے رویے کو اپنے قابو میں رکھیں۔ اس بارے کسی دوسرے کو اس کا اختیار نہ دیں۔

    · دوستوں اور عزیزواقارب کی تیمارداری کے لئے اسپتال میں جائیں اور وہاں چند منٹ سے زیادہ قیام نہ کریں۔

    · کبھی کبھی قابل دید مناظر کے نظارے سے لطف اندوز ہونے کے لئے جائیں۔

    · جو آپ کو بہت اچھا سمجھے؛ اسے اپنے دستخط کے ساتھ بہت سےتہنیتی پیغامات ارسال کریں۔

    · فون کا جواب دیتے ہوئے جوش و ولولہ اور گرم جوشی کا اظہار کیجئے۔

    · اپنے بستر کی سائڈ ٹیبل پر پینسل اور نوٹ بک رکھیں کیونکہ اربوں ڈالر کے عمدہ خیالات رات کے 3 بجے دماغ میں سماتے ہیں۔

    · مصارف زندگی کے لئے کام کرنے والوں کی عزت کرو خواہ وہ ادنی کام ہی کیوں نہ ہو۔

    · اپنے چاہنے والوں کو پھولوں کا تحفہ دیں اور اس کا جواز بعد میں سوچتے رہیں۔

    · کسی ایک کا ہیرو بنیئے۔

    · صرف چاہت کے لئے شادی کیجئے۔

    · اسکول بس میں بیٹھے ہوئے بچوں کو ہاتھ لہرا کر سلام کریں۔

    · یاد رکھیئے کہ کسی بھی ملازمت میں کامیابی کا 80 فیصد امکان اس بات پر منحصر ہے کہ آپ لوگوں سے کیسا برتاو کرتے ہیں۔

    · زندگی سے سب اچھا کی امید نہ رکھیں۔


    مرتبہ: عبدالقیوم خان غوری – لاہور 13 اکتوبر، 2015
     
    ملک بلال، نعیم، ھارون رشید اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    حیات لے کے چلو، کائینات لے کے چلو
    چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو
    ۔۔۔۔ آج کل ٹی وی پر ایک اشتہار چل رہا ہے " دل میں اکائونٹ کھولنے کا آسان طریقہ " کچھ اس قسم کا ہی ہے مگر آپ کی نصیحتیں زیادہ موثر ہیں انسان ان پر عمل کر کے اپنی زندگی آسان اور خوشگوار بنا سکتا ہے
     
    پاکستانی55، دُعا اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ۔
    کچھ باتیں انسان قربانی دے کر سیکھتا ہے اور کچھ باتیں اسے زمانہ سکھا دیتا ہے۔ اور جب تجربے کی بھٹی سے انسان گزرتا ہے تو یہ چاہتا کہ بھٹی کی حدت سے کوئی دوسرا متاثر نہ ہو۔ اسی پیش نظر میں نے جسارت کی کہ چند پند و نصیحت آپ لوگوں کو گوش گزار کردوں تاکہ آپ کسی قربانی اور گزند سے محفوظ رہ سکیں۔

    خوش رہیے۔
     
    Last edited: ‏13 اکتوبر 2015
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی آپ کی نصیحتیں تو بہت اچھی ہیں مگر کچھ باتیں مجھے سمجھ نہیں آئی۔
    1:لڑائی کی صورت میں پہل کریں اور زور دار حملہ کریں۔
    2:· اپنے بستر کی سائڈ ٹیبل پر پینسل اور نوٹ بک رکھیں کیونکہ اربوں ڈالر کے عمدہ خیالات رات کے 3 بجے دماغ میں سماتے ہیں۔
    3:· صرف چاہت کے لئے شادی کیجئے۔
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    1۔ اگر کوئی آپ پہ چڑھ دوڑے تواسے پہلے حملہ نہ کرنے دیں۔ پہلے آپ اس پر حملہ کریں اور وہ بھی زور دار حملہ تاکہ چارو طبق روشن ہوجائیں۔
    2۔ اپنے قریب پن اور کاغذ ضرور رکھیں تاکہ جب بھی کوئی عمدہ اور ضروری بات ذہن میں آئے تو فوری طور پر نوٹ کرلیں۔ ورنہ صبح تک دیر ہوجائے گی اور سب کچھ بھول جائے گا۔
    3۔ شادی ایک ایسا رشتہ میں جس میں انسیت اور لگاو بنیادی نسبت ہے۔ اگر شادی میں یہ نہ ہوتو بے مزا ہوکر رہ جائے گی۔
     
    عقرب اور دُعا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    ٭اگر کوئی تمہیں گالیاں دے تو تم اسےایک بڑا سا پتھر اٹھا کر مار دو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس کی ایسی کی تیسی۔

    ٭اگر آپ پر کوئی مصیبت آجائے تو گھبرا جائیے، کیونکہ گھبرانے سے اس کا صحیح حل مل جاتا ہے۔

    ٭سیدھے منہ بات نہ کرنے والوں کا منہ سیدھا کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے۔ اور وہ ہے چھینی ہتھوڑا۔

    ٭آپ کو راستے میں کوئی اینٹ پڑی نظر آئے تو اس کے ساتھ دوسری اینٹ بھی رکھ دیں، کیونکہ پہلے والی اینٹ بھی تو آخر کسی نہ کسی نے رکھی ہوگی۔

    ٭کسی کو نصیحت کرتے وقت یہ خیال رکھیں کہ نصیحت وہی اثر کرتی ہے جس میں منہ کے ساتھ ساتھ ہاتھوں کا بھی استعمال ہو۔

    ٭خود کشی اکیلے نہ کیجئے بلکہ اپنے کسی دوست کو ساتھ لے جائیے جو آپ کو نہر میں دھکا دے سکے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لڑی ۔۔۔۔۔ نایاب نصیحتیں (از طرف چھوٹا غالب)
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کی آنکھ خوبصورت تو آپ کو دنیا اچھی لگے گی
    لیکن
    آگر آپ کی زبان اچھی ہے تو دنیا کو آپ خوبصورت لگیں گے
     
    اویس جمال لون، غوری اور نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بائیک ہو یا کار ، کبھی یہ بات ذہن میں نہ لانا کہ یہ جہاز ہے بلکہ یہ سمجھنا کہ یہ راکٹ ہے راکٹ ۔ !

    موجودہ دور میں تعلیم حاصل کرنا ہر کسی کا حق ہے ، اس لیے بہت زیادہ پڑھ کر ایسا نہ ہو کہ تم کسی کا حق مار لو ۔
     
  10. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کافی سنجیدہ خیالات ہیں نعیم بھائی
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ہی رخ تم نے دیکھا ہے ابھی تصویر کا
    آج اس کا دوسرا رخ بھی دکھانے دو مجھے
    تم کو اپنایا تھا تم کو چھوڑ بھی سکتا ہوں
    بت بناتا ہی نہیں ہوں توڑ بھی سکتا ہوں میں
    شکریہ سلیم شہزاد بھائی
     
    نظام الدین اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص بھائی یہ تو برادرِ محترم نظام الدین صاحب کے خیالات ہیں
     
  13. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    پھولوں کی مہک کچھ دن بعد ختم ہوجاتی ہے ، مگر اچھے سلوک اور اخلاق کی مہک انسان کی موت کے بعد بھی قائم رہتی ہے
     
  14. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی شاندار نصیحتیں ہیں:D:
    ویسے ان میں سے عمل کتنی کر کر چکے ہیں:rolleyes:
    وہ کہتے ہیں نا۔پہلے خود عمل کریں پھر دوسروں کو نصیحت کریں:D:
     
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شادی کا رشتہ اسی وقت تک برقرار رہ سکتا ہے جب دونوں فریق یا دونوں میں سے ایک فریق عزت او احترام کو شعار بنائے رکھے اور صبر و برداشت کا مظاہرہ کرتا رہے۔ بصورت دیگر یہ رشتہ کسی طور برقرار نہیں رہ سکتا۔
     
  16. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    چوٹے تھے تب لڑتے تھے " ماں میری ہے ۔۔۔ ماں میری ہے "
    اب بڑے ہوکربھی لڑتے ہیں " ماں تیری ہے ۔۔۔ ماں تیری ہے "
     
  17. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    ٭آپ کو راستے میں کوئی اینٹ پڑی نظر آئے تو اس کے ساتھ دوسری اینٹ بھی رکھ دیں، کیونکہ پہلے والی اینٹ بھی تو آخر کسی نہ کسی نے رکھی ہوگی۔
    (×) ساتھ کی بجائے اوپرتلے رکھ دیں کہ آپ کے پیچھے اور لوگ بھی آتے ہوں گے۔ اس طرح شام تلک ”راستے کی دیوار“ تو مفت میں تعمیر ہوجائے گی ۔

    ٭اگر آپ کو رات کو نیند نہیں آتی تو چوکیداری کرلیں۔۔۔۔۔۔۔تاکہ کچھ پیسے بھی مل جائیں۔

    انتباہ:۔ ان نصیحتوں پر عمل والا نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔

     
  18. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
    اگر عمل کیا جائے
     
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آدمی جب تک ٹوٹے نہ اس وقت تک اسے پتہ نہیں چلتا کہ کتنا مضبوط ہے ۔۔۔
     
  20. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اخلاق کا اصل امتحان تعلق ختم ہونے کے بعد شروع ہوتا ہے ۔۔۔
     
  21. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی کے ہر موڑ پر صلح کرنا سیکھو کیونکہ جھکتا وہ ہی ہے جس میں جان ہوتی ہے ۔۔۔ اکڑ تو مردے میں ہوتی ہے
     
  22. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    چھوٹا بن کے رہوگے تو بڑی بڑی نعمتیں ملیں گی
    کیونکہ بڑا ہونے پر تو ماں بھی گود سے اتار دیتی ہے
     
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    غریب آدمی کو غریب ہونے کا ڈر نہیں ہوتا ۔ اسے امید ہوتی ہے کہ بھلے دن آئیں گے۔ امیر آدمی کو غریب ہو جانے کا ڈر ہوتا ہے ، ہمارے بڑوں کے پاس پیسہ کم اور سکون زیادہ تھا، ہمارے پاس پیسہ زیادہ اور سکون کم ہے۔
    واصف علی واصف دل دریا سمندر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    غریب کھانے کی تلاش میں بھاگتا ہے
    امیر کھانا ہضم کرنے کے لیے بھاگتا ہے
    غریب کے پاس دو وقت کھانے کو روٹی نہیں
    امیر کے پاس روٹی کھانے کے لیے وقت نہیں
    غریب اپنوں کے لیے روٹی چھوڑ دیتا ہے
    امیر روٹی کے لیے اپنوں کو چھوڑ دیتا ہے
     
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہر انسان کے ساتھ اس کا نفس امارہ اسے برائی کی ترغیب کے لئے معمور ہے اور یہ نفس کبھی بھی غافل نہیں ہوتا۔ اسے جیسے ہی موقع ملتا ہے یہ اپنا کام کردیتا ہے اور کبھی کبھی تو اس کی سرعت اور چالاکی اس قدر تیز ہوتی ہے کہ انسان کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں میسر ہونے دیتا۔ عقل مند انسان وہ ہے جو ہر لمحے اللہ کے احکامات کی تعمیل میں صرف کرے اور برائی کے کسی بھی موقع کو شیطان کی چال سمجھتے ہوئے اس سے اجتناب کرلے۔ وگرنہ اس دنیا میں برائی کے لئے بہت کشش ہے اور ہزار طریقے ہیں لیکن آخرت کو اگر محفوظ رکھنا ہے تو پھر اپنے نفس پہ قابو پانا ازبس ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ از غوری
     
  26. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    تمھارے نفس کی بہتری کے لیے اتنا کافی ہے کہ تم ان چیزوں سے دوری اختیار کرو جو تمہیں دوسروں میں بری لگتی ہیں
     
  27. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ﺍﭼﮭﮯ ﻟﻮﮒ ﮨﯿﺮﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﮨﻮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭨﮭﻮﮐﺮ ﻣﺎﺭﯾﻨﮕﮯ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭨﻮﭨﯿﮟ ﮔﮯ ﻧﮩﯿﮟ
    ﺑﻠﮑﮧ ﭘﻬﺴﻞ ﮐﺮ ﺁﭘﮑﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﮩﻨﭻ ﺳﮯ ﺩﻭﺭ ﭼﻠﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﮔﮯ۔
     
  28. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    سچے رشتوں کی خوبصورتی ایک دوسرے کی غلطیوں کو برداشت کرنے میں ہے
    کیونکہ
    بنا خامی کا انسان تلاش کرو گے تو اکیلے رہ جاؤ گے
     
  29. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    اوقات سے باہر نکلا ہوا آدمی اور پاؤں میں پڑے جوتے اگر مناسب سائز کے نہ ہوں تو اسکا خمیازہ ہمیشہ دوسرے لوگوں کو بھگتنا پڑتا ہے۔
     
  30. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ کو دل اور زبان کا سخت ہونا پسند نہیں ، اس ہی لیے اللہ نے دونوں کو ہڈی کے بغیربنایا ہے ۔
    اسے نرم رکھو !!
    دل محبت سے نرم ہوگا اور زبان اخلاق سے ۔ ۔ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں